تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 466
تاریخ احمدیت۔جلد 23 466 سال 1966ء فضل عمر فاؤ ٹر یشن کے مقاصد کی تعیین مقاصد کی تعیین کے تعلق میں فاؤنڈیشن نے فوری قدم اُٹھایا چنانچہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب صدر فاؤنڈیشن کے دستخط سے جماعت کے چیدہ چیدہ چھتین احباب کور بوہ میں آنے کی دعوت دی گئی۔۱۵ جنوری ۱۹۶۷ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے اس مجلس مقاصد کا دعا سے افتتاح فرمایا اور ضروری ہدایات دیں۔بعد ازاں حسب پروگرام حضرت چوہدری صاحب کی زیر صدارت بقیہ کارروائی سرانجام پائی۔احباب کی پیش کردہ تجاویز کو مندرجہ ذیل پانچ عنوانوں کے ماتحت تقسیم کر کے الگ الگ فہرستیں مرتب کی گئیں۔ا۔علمی تحقیقاتی کام تبلیغی جد و جہد تعلیمی جد و جهد ۴۔اقتصادی بهبود متفرق فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو اجلاسوں میں ان سب تجاویز پر غور کیا۔اور منتخب شدہ تجاویز پر مزید غور وفکر کے لئے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، سید داؤ د احمد صاحب، کرنل محمد عطاء اللہ صاحب اور مولانا شیخ مبارک احمد صاحب پر مشتمل ایک انتظامیہ سب کمیٹی مقرر کی گئی۔جس نے انتخاب کردہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کا کام تجویز کیا۔جسے حضور نے منظور فر۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے عملی پروگرام کے قلیل المیعاد اور طویل المیعاد منصوبے قلیل المیعاد منصوبے: اس فاؤنڈیشن کے تحت بہت سے قلیل المیعاد اور طویل المیعاد منصوبے بنائے گئے تھے جن کے فیوض و برکات سے ایک عالم نے متمتع ہونا تھا۔چنانچہ فاؤنڈیشن کے قیام کے ساتھ ہی بعض منصوبوں پر نہایت سرعت سے عملدرآمد بھی شروع ہو گیا تھا۔ان منصوبوں کی کسی قدر تفصیل پیش خدمت ہے۔اول حضرت فضل عمر کے جملہ خطبات، تقاریر اور ملفوظات کی مکمل طور پر تدوین واشاعت کا انتظام کیا جائے۔یہ کام صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز کی نگرانی میں ہو۔