تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 458 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 458

تاریخ احمدیت۔جلد 23 458 سال 1966ء کرلو۔کیونکہ اس کے بعد وقت نہیں ملے گا اور میرا طریق یہ تھا کہ میں قرآن کریم سے ترجمہ دیکھ کر یاد کر لیا کرتا تھا اور والد صاحب کو سنا دیا کرتا تھا۔اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ میں قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سمجھنے کے قابل ہو گیا۔پس بے شک ظاہری تعلیم حاصل کر ومگر یہ تعلیم ذرائع ہیں ان کو شرک مت بناؤ بلکہ اسلام کی تائید میں اس تعلیم کو لگا دو۔مشرقی پاکستان کی احمد یہ جماعتوں کا کامیاب جلسہ سالانہ 13 جماعتہائے احمد یہ مشرقی پاکستان کا چھیالیسواں جلسہ سالانہ مورخہ ۱۳٬۱۲،۱۱ فروری ۱۹۶۶ء کو دار التبلیغ ڈھا کہ میں بفضل خدا بخیر و خوبی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔صوبہ کے تمام اضلاع میں پھیلی ہوئی ستر سے زائد جماعتوں سے ایک ہزار سے زائد افراد جلسہ میں شامل ہوئے۔بمنظوری حضرت خلیفہ اُسیح الثالث مرکز سے محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، محترم مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ، محترم مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری اور محترم مولانا محمد صادق صاحب سماٹری نے جلسہ میں شرکت فرمائی۔ان بزرگان سلسلہ کے علاوہ ایک درجن سے زائد مربیان سلسلہ و دیگر اہل علم احباب جماعت نے سہ روزہ اجلاسوں میں اہم موضوعات پر نہایت مدلل و بصیرت افروز تقاریر کیں۔بہت سے غیر از جماعت دوست باہر سے آنے والے احمدیوں کے ہمراہ جلسہ میں شامل ہوئے۔۲۰ / افراد بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔اس مبارک موقع پر مورخہ ۱۱ فروری ۱۹۲۶ء بروز جمعتہ المبارک دار التبلیغ ڈھا کہ میں نی مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔اس مسجد کے لئے مکرم پراونشل امیر صاحب کی درخواست پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے سنگ بنیاد کے لئے ایک اینٹ دعا کر کے محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے ہاتھ بھجوائی تھی جسے محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے محترم مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ کی پُر سوز دعا کے بعد مجوزہ جگہ پر اپنے دست مبارک سے رکھا۔اس کے بعد دیگر چھ بزرگان سلسلہ نے بھی باری باری مسجد کی بنیاد میں اینٹیں رکھیں۔مورخه ۱۴ فروری ۱۹۶۶ء کو مرکزی وفد بذریعہ کار جماعت احمد یہ چٹا گانگ کی درخواست پر ڈھاکہ سے چٹا گانگ آیا۔کثیر تعداد میں احباب جماعت نے وفد کا استقبال کیا۔محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اس موقع پر باوجود لمبے سفر کی تھکاوٹ کے احباب جماعت کو زریں نصائح