تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 430 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 430

تاریخ احمدیت۔جلد 23 430 سال 1965ء ضروریات کے لحاظ سے کافی نہیں۔بہر حال اب اللہ تعالی نے جماعت کو یہاں بھی (یعنی مارٹن روڈ میں۔مؤلف ) ایک مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔آج ہی مجھے جماعت کی طرف سے ایک چٹھی ملی تھی کہ اس مسجد کا نام رکھ دیا جائے۔مسجد کا نام تو مسجد ہی ہے۔یہی نام اللہ تعالی نے رکھا ہے۔باقی محلوں کے لحاظ سے اور شہروں کے لحاظ سے اگر اس مسجد کا بھی کوئی نام رکھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔لیکن اس کا نام مسجد کراچی رکھنا مناسب نہیں کیونکہ ابھی جماعت نے بڑھنا اور ترقی کرنا ہے اور یہ مسجد اتنی وسیع نہیں کہ سارے کراچی کے احمدی یہاں نماز پڑھ سکیں۔درحقیقت مسجد کراچی وہی کہلائے گی جس میں کراچی کے تمام موجودہ اور آئندہ آنے والے احمدی سما سکیں۔“ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے اپنے دورہ کراچی اگست ۱۹۶۵ء کے موقع پر اس مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیادرکھا۔اس کی موجودہ عمارت کی تعمیر کا آغاز ۱۹۷۷ء میں ہوا۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم ہوئی جس نے فنڈز کے حصول کے لیے کام شروع کیا۔۱۹۷۸ء میں اس کی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی جبکہ فنشنگ کا کام بعد میں مکمل ہوا۔28 سالانہ اجتماعات کی منسوخی ۱۹۶۵ء میں پاک بھارت جنگ کی وجہ سے ہنگامی حالات تھے جن کی بناء پر انصار اللہ مرکزیہ، لجنہ اماءاللہ اور خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماعات منسوخ کر دیے گئے۔