تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 427
تاریخ احمدیت۔جلد 23 427 سال 1965ء مطالبات کا جواب دینے سے سراسر قاصر رہا۔جس کی وجہ سے اس کے آس پاس کے تمام علاقے میں حمد یہ علم الکلام کی دھاک بیٹھ گئی۔احمدیہ اگلے روز ۲۰ را پریل کو دو مسئلوں پر مناظرہ مقرر تھا کہ ۲۰،۱۹ را پریل کی درمیانی شب کو پولیس کی طرف سے ڈاور میں ڈھول پیٹ کر یہ اعلان کیا گیا کہ تحصیل چنیوٹ میں پندرہ روز کے لئے دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی گئی ہے اسلئے کوئی مناظرہ اور جلسہ نہیں ہوسکتا۔مجلس انصار اللہ ضلع گوجرانوالہ کا تربیتی اجتماع 22 ۱۸ را پریل ۱۹۶۵ء کو احمدیہ مسجد گوجرانوالہ میں (حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی صدارت میں اس ضلع کی مجلس انصار اللہ کا نہایت کامیاب تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لانکپوری، مولوی محمد صادق صاحب مجاہد سماٹرا، مولوی نسیم سیفی صاحب سابق رئیس التبلیغ مغربی افریقہ اور جناب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور نے تقاریر فرمائیں۔آخر میں (حضرت) صاحبزادہ صاحب نے تو حید حقیقی کے موضوع پر ایمان افروز خطاب فرمایا۔مسجد سیالکوٹ چھاؤنی کی افتتاحی تقریب گذشتہ سال ۱۹۶۴ء کے آخر میں احمدیہ مسجد سیالکوٹ چھاؤنی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔اس سال یہ پایہ تکمیل کو پہنچی۔اور اسکی افتتاحی تقریب اا ا پریل ۱۹۶۵ء کو حضرت بابو قاسم الدین صاحب امیر جماعت احمد یہ ضلع سیالکوٹ کی زیر نگرانی عمل میں آئی۔احمد یہ گرلز ہائی سکول لاہور کا افتتاح ۲۳ را پریل ۱۹۶۵ء کو چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور نے مکرم قاضی محمد اسلم صاحب ایم اے ( کینٹب) کی معیت میں اور دیگر احباب اور مستورات کی ایک بھاری تعداد کی معیت میں لاہور میں جماعت احمدیہ کے پہلے گرلز ہائی سکول کا افتتاح فرمایا اور دعا کرائی۔برطانوی تاریخ دان ربوہ میں 25 مشہور برطانوی تاریخ دان پی۔ہارڈی ایم۔اے کمینٹب۔پی۔ایچ۔ڈی لندن مرکز احمدیت دیکھنے کی غرض سے ۲ مئی ۱۹۶۵ء کو بذریعہ موٹر کا رلاہور سے ربوہ تشریف لائے۔آپ لندن سکول