تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 426 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 426

تاریخ احمدیت۔جلد 23 426 سال 1965ء اسے دیکھ کر دل بیٹھ جاتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب اس کا کہیں نام ونشان تک نظر نہ آئیگا۔خانہ جنگی بڑی سے بڑی سنستھا کو بھی لے ڈوبتی ہے اور جب اسے ہوا دینے والے وہی لوگ ہونگے جن کے ذمہ اسکی پرورش ہو تو وہ تباہی سے کیسے بچ سکتی ہے کاش کہ پنجاب کے آریہ سماجی آج بھی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کر لیکھرام اور شردھانند کی آریہ سماج کا کیا انجام ہورہا ہے۔مسجد قمر دار الصدر غربی ربوہ کا سنگ بنیاد 166 ۵ فروری ۱۹۶۵ء کو بعد نماز جمعہ (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ربوہ کے محلہ دار الصدر غربی الف کی مسجد کا اپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھا۔پہلے آپ نے وہ اینٹ نصب کی جس پر سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی سے دعا کروائی گئی تھی۔بعد ازاں آپ نے اپنی طرف سے ایک اینٹ نصب فرمائی۔بعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے حضرت میاں محمد بوٹا صاحب موذن اور حضرت مستری عبدالعزیز صاحب نے اینٹیں رکھیں۔اس کے بعد بعض اور احباب نے بھی اینٹیں رکھیں۔ان میں علی الترتیب حسب ذیل احباب شامل تھے مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ مکرم ملک محمد رفیق صاحب صدر محله دارالصدر غربی ، مکرم چوہدری محمد حسین صاحب امام الصلوۃ مسجد هذا، مکرم صوبیدار غلام رسول صاحب سیکرٹری تعمیر کمیٹی ہمکرم کیپٹن شیر ولی صاحب ، مکرم ملک عطاء الرحمن صاحب ایس۔ڈی۔او اور رمکرم چوہدری محمد شریف صاحب خالد ایم۔اے، آخر میں حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے اجتماعی دعا کرائی۔جس کے بعد جملہ حاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی۔مناظرہ ڈاور اراپریل ۱۹۶۵ء کور بوہ کے ماحول میں واقع بستی ڈاور میں ختم نبوت کے موضوع پر مولانا قاضی محمد نذیر صاحب اور سائیں لال حسین صاحب اختر کے مابین ایک مناظرہ ہوا۔یہ مناظرہ ۵ گھنٹے کے قریب نہایت پر امن طریق سے جاری رہا۔سی آئی ڈی کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس مناظرہ میں خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کوعظیم الشان فتح دی اور شرفاء اورسنجیدہ طبع لوگ اس کے بعد سلسلہ احمدیہ کی تحقیقات کی طرف مائل ہونے لگے۔جماعت کی طرف سے پیش کئے گئے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے دلائل کا جواب دینا تو بہت دور کی بات ہے فریق ثانی احمدی مناظر کے بہت سے عام