تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 409
تاریخ احمدیت۔جلد 23 الشیخ عباس عبد الله عودہ کبابیر فلسطین (وفات: ۷ مارچ ۱۹۶۵ء) 409 سال 1965ء چوہدری محمد شریف صاحب مجاہد بلاد عر بیہ و مغربی افریقہ کے خسر محترم تھے۔حضرت مصلح موعود سے والہانہ عشق رکھتے تھے۔70 صوبیدار حمید احمد صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ہڈیارہ ضلع لاہور (وفات : ۲۲ مارچ ۱۹۶۵ء) بچپن میں جب اپنی والدہ صاحبہ کے ساتھ مسیح محمدی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے آپ کے سر پر ہاتھ پھیر کر برکت بخشی۔تبلیغ کا از حد شوق تھا۔شیخ غلام جیلانی صاحب سامان ضلع کیمبل پور در ویش قادیان ( وفات : ۶ امئی ۱۹۶۵ء) بہت ہی کم گواور صوفی منش بزرگ تھے۔مسجد مبارک قادیان میں ”دار الفکر سے ملحق ان کی ایک مخصوص نشست گاہ تھی۔جہاں وہ گھنٹوں بیٹھے ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے۔آپ نے درویشی کا اکثر حصہ دار مسیح کے اندر رہ کر گزارا۔پہلے آپ مسجد مبارک سے ملحق حضرت اماں جان کے دالان میں مقیم رہے اور پھر حضرت اماں جان کے کنویں والے صحن کے غربی جانب والے ایک حجرے میں گوشہ نشین رہے۔اور نہایت خاموشی اور صبر وسکون کے ساتھ درویشی کے پندرہ سال گزار کر اپنی منزل مقصود کو پاگئے۔آپ کا تعلق کیمبل پور (اٹک) سے تھا۔وفات سے قریباً دو سال قبل آپ اپنے وطن گئے تھے وہاں آپ سرطان کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔واپس قادیان آئے۔احمد یہ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔آخر کار آسمانی بلاوا آ گیا اور آپ ۶ امئی ۱۹۶۵ء کو اپنے مالک حقیقی کے حضور ہو گئے۔بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔73 لطیف احمد صاحب طاہر بی۔اے ( وفات : ۲۰ مئی ۱۹۶۵ء )