تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 383
تاریخ احمدیت۔جلد 23 383 سال 1965ء صاحب پشاوری کے ذریعہ آپ کو حضرت مسیح موعود کی مشہور تصنیف ”ازالہ اوہام ملی۔جسے پڑھ کر آپ نے حضرت اقدس کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا۔جس کا جواب مولا نا عبدالکریم صاحب کے قلم سے لکھا ہوا موصول ہوا کہ حضرت صاحب بیعت قبول فرماتے ہیں۔(الحمد للہ ) استغفار بہت پڑھا کریں۔آپ ابتدا ہی سے نماز کے پابند تھے۔بیعت کے بعد نماز میں خاص روحانی لذت محسوس کرنے لگے۔۸ دسمبر ۱۸۹۹ء کو مستقل طور پر ہجرت کر کے قادیان آگئے اور مدرسہ تعلیم الاسلام میں ریاضی کے اول مدرس مقرر ہوئے۔اسی زمانہ میں آپ کو حضرت مصلح موعود، قمر الا بنیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ شریف احمد صاحب اور حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کے اساتذہ میں شمولیت کا خصوصی شرف حاصل ہوا۔۲۲ جولائی ۱۹۰۶ء کو آپ کا تقر ر بطور ہیڈ کلرک رسالہ ریویو آف ریلیجنزار دو و انگریزی عمل میں آیا۔دونوں رسالوں کی طباعت اور خریداروں سے خط و کتابت کے فرائض آپ ہی انجام دیتے تھے۔یکم جولائی ۱۹۰۷ء کو آپ نائب ناظم میگزین اور صدر انجمن احمدیہ کی انتظامیہ کمیٹی کے مبر مقرر ہوئے۔۳۱ / اگست ۱۹۰۷ ء سے ڈیڑھ گھنٹہ روزانہ آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول کی دسویں جماعت کو ریاضی پڑھاتے رہے۔۱۵ فروری ۱۹۰۸ء کو آپ مدرسہ میں مدرس ریاضی مقرر ہوئے۔صدر انجمن احمد یہ قادیان کا قیام ہوا تو انجمن کی نقدی رکھنے کے لیے حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے لوہے کی ایک الماری انجمن کو دی۔اس الماری کی ایک چابی حضرت مولوی نورالدین صاحب (خلیفتہ المسیح الاوّل) کے پاس رہتی اور ایک آپ کے پاس۔انجمن کی ہدایت تھی کہ الماری دونوں کی موجودگی میں کھولی جائے۔۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کی صبح کو حضرت اقدس کو الہام ہوا ’سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی۔یہ پیشگوئی جو تین دن میں پوری ہوگئی۔قبل از وقوع جن خوش نصیبوں نے حضرت اقدس کی زبان مبارک سے سنی اُن میں آپ بھی شامل تھے۔خلافت اولی کے عہد میں آپ نے قادیان کے تقریباً تمام شعبوں میں خدمات سرانجام دیں۔جون ۱۹۰۹ء تک آپ مدرس ریاضی رہے۔جون سے آخر اگست ۱۹۰۹ ء تک دفتر محاسب میں، جون ۱۹۱۰ء سے اگست ۱۹۱۱ ء تک بطور سپرنٹنڈنٹ دفاتر ، اگست ۱۹۱۱ء سے مئی ۱۹۱۴ء تک اسسٹنٹ مینیجر میگزین کی حیثیت سے کام کیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل آخری ایام میں جب زیادہ بیمار ہو گئے تو آپ اپنے مکان پر ہی نماز پڑھتے تھے۔کبھی کبھی نماز مغرب یا عشاء کے وقت آپ حضور کے پاس ہوتے تو فرماتے مجھے نماز پڑھاؤ اور حضور آپ کی اقتداء میں نماز پڑھتے۔انہی ایام میں آپ نے 31