تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 377 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 377

تاریخ احمدیت۔جلد 23 377 سال 1965ء بیٹے : شریف احمد ایم۔اے سکواڈرن لیڈرائیر فورس ، ڈاکٹر عزیز احمد مرحوم ، مبارک احمد لیفٹینٹ کرنل واہ فیکٹری ، سعید احمد کلرک گورنمنٹ ٹرانسپورٹ راولپنڈی، لئیق احمد حضرت قریشی مولوی عبید اللہ صاحب ولادت : ۱۸۸۲ء بیعت : ۱۹۰۴ء وفات: ۲۷ مئی ۱۹۶۵ء (رجسٹر روایات جلد ۱۳ صفحہ ۱۳ ، رجسٹر میں آپ کا سال بیعت ۱۹۰۳ء درج ہے۔) آپ لائل پور کے رہنے والے تھے۔آپ فرماتے ہیں: میر ناصر نواب صاحب کے ذریعہ مجھے قادیان تعلیم کے لیے بھیجا گیا۔حضور کی محبت کا اثر تھا کہ میں احمدی ہو گیا۔ایک دفعہ حضور سیر کے لیے تشریف لے گئے کسی نے سوال کیا کہ حضور کی وفات کے بعد آپ پر درود پڑھنا ہو تو کس طرح پڑھیں تو آپ نے فرمایا اللهــم صــل عـلـی ہی پڑھنا چاہیے کیونکہ میں بھی اس میں شامل ہوں علیحدہ کی ضرورت نہیں۔“ اولاد قریشی محمد عبد اللہ صاحب، قریشی عبدالحق صاحب، قریشی رحمت اللہ صاحب، قریشی محمد نصر اللہ صاحب، رشیدہ بیگم صاحبہ، حمیدہ بیگم صاحبه، برکت بیگم صاحبہ حضرت مولوی محمد حسن صاحب مولوی فاضل ولادت : ۱۸۹۶ء بیعت : ۱۹۰۵ء وفات : ۳ جون ۱۹۶۵ء آپ جڑانوالہ ضلع لائل پور کے رہنے والے تھے۔حضرت مولوی نور محمد صاحب مانگٹ ( جو ضمیمہ انجام آتھم کی فہرست ۳۱۳ / اصحاب کبار میں شامل تھے ) کے صاحبزادے تھے اور مدرسہ احمدیہ قادیان کے ابتدائی فارغ التحصیل طلباء میں سے تھے۔نہایت مخلص نیک اور سلسلہ کے فدائی بزرگ تھے۔اولاد عبدالمجید صاحب، عبد الحفیظ صاحب، عبد الوحید صاحب، وحیدہ لطیف صاحبہ، مبارکه احسن صاحبه حضرت حاجی محمد الدین صاحب تهالوی در ویش قادیان ولادت : ۱۸۸۱ ء اندازاً بیعت: ۱۷ یا ۱۸ جنوری ۱۹۰۳ء وفات : ۱۷ جون ۱۹۶۵ء