تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 341
تاریخ احمدیت۔جلد 23 341 سال 1965ء تعالیٰ کے سارے ہی کام حکمت سے پُر ہوتے ہیں۔غرض یہ ضروری تھا کہ ان علوم و معارف کا ترجمہ دوسری زبانوں میں کروایا جاتا چنانچہ اس کی طرف حضور نے خاص توجہ دی۔اور بڑی کوشش فرمائی۔سب سے ضروری کام تو قران کریم کے صحیح تراجم کا دنیا میں پھیلانا تھا۔چنانچہ اس سلسلہ میں حضور نے جو کام شروع کروائے ان میں سے کچھ تو پورے ہو گئے ہیں اور کچھ پورے ہونے والے ہیں۔انگریزی زبان میں ترجمہ قرآن کریم جیسا کہ آپ جانتے ہیں شائع ہو چکا ہے۔اسی طرح انگریزی زبان میں تفسیر القرآن بھی شائع ہو چکی ہے۔جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔نیز سورہ کہف کی تفسیر بھی شائع ہو چکی ہے۔ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ڈینش زبان میں قرآن کریم کے پہلے سات پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔مشرقی افریقہ کے لیے سواحیلی زبان میں ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔لوگنڈی زبان میں قرآن کریم کے پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔مغربی افریقہ کے لیے مینڈی زبان میں پہلے پارہ کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ کئی تراجم کیسے جارہے ہیں۔فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔نظر ثانی ہورہی ہے۔ہسپانوی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہورہی ہے۔اٹالین زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔نظر ثانی ہو رہی ہے۔روسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔پرتگیزی زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔ڈینش زبان میں بقیہ تئیس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ تیار ہے۔طباعت کا انتظام کیا جارہا ہے۔مشرقی افریقہ کے لیے گلو یو زبان میں ترجمہ تیار ہے۔نظر ثانی کروانی باقی ہے۔لکمبا زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔مغربی افریقہ کے لیے مینڈی زبان میں بقیہ ۲۹ پاروں میں سے ۲۰ پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے ۹ پاروں کا ترجمہ کروایا جارہا ہے۔انڈونیشین زبان میں دس پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ مکمل ہے۔بقیہ زیر تکمیل ہے۔