تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 285 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 285

تاریخ احمدیت۔جلد 23 285 سال 1965ء بشارات آپ کو دی گئیں۔آپ کو بہت بڑی بشارات دی گئی ہیں۔کوشش کریں کہ آپ اُن بشارات اُن برکات اور اُن فیوض سے حصہ لے رہے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ، ہر آن آپ کی مدد کرے ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے اور ہمیشہ ہی آپ کو اپنی پناہ میں رکھے اللهم آمين 161 766 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا ایک اہم خطاب ۹ نومبر ۱۹۶۵ ء ہی کا واقعہ ہے کہ حضور نے ظہر کے وقت بیعت کے بعد ہزار ہا مبائعین سے ایک اہم خطاب فرمایا جس میں بتایا کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے سے اس وقت تک مختلف ہاتھوں میں ہاتھ رکھ کر خدا تعالیٰ سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔اگر دین کے معاملے میں دنیا کی ملاوٹ نہ ہو اور فی الواقعہ ہمارا اتحاد، ہمارا اتفاق ، ہماری بیجہتی وایثار و قربانی میں ہماری یک رنگی اور خدا تعالیٰ اور اس کے منشاء کے مطابق ہم سب کا ایک ہو جانا ناممکن نہیں رہتا۔نیز فرمایا: میں نے آج سجدہ میں خاص طور پر یہ دعا کی کہ اے میرے رب ! یہ احمدی جو میرے بھائی اور بزرگ ہیں۔ان پر تو اتنی رحمتیں نازل کر اور انہیں اتنی برکتیں عطا فرما کہ وہ اندازہ نہ کر سکیں اور انہیں ہر آن اپنی پناہ میں رکھ حتی کہ وہ یہ سمجھیں اور یقین کریں کہ تیری فوجوں کے کیمپ اور خیمے ان کے چاروں طرف لگے ہوئے ہیں۔آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری ان دعاؤں کو قبول فرمائے اور مجھے بھی اور آپ کو بھی اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے۔اب میں رخصت ہوتا ہوں۔( نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے اور حضور اللهُمَّ صَلِّ عَلی محمد و علی آل محمد کو دہراتے ہوئے واپس تشریف لے گئے )۔162 66 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا تحریک جدید کے نام پیغام حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اا نومبر ۱۹۶۵ء کو جملہ کارکنان تحریک جدید کو شرف ملاقات ،