تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 258
تاریخ احمدیت۔جلد 23 258 سال 1965ء مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا ربوہ میں پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔حضور نے صدر مجلس کی حیثیت سے مجلس خدام الاحمدیہ کی براہ راست نگرانی شروع فرمائی۔فری ٹاؤن مشن مغربی افریقہ کا قیام۔ربوہ میں ڈاکخانہ کا اجرا۔تعلیم الاسلام سکول گھٹیالیاں کی ہائی سکول کے درجہ تک ترقی۔سرگودھا کے کمپنی باغ میں حضور کا اہل سرگودھا سے خطاب۔ربوہ میں جامعۃ المبشرین کا قیام۔سلسلہ احمدیہ کے ممتاز خادم حضرت نواب محمد الدین صاحب کا انتقال۔۱۹۵۰ء بیرون پاکستان جماعت کا پہلا کالج گولڈ کوسٹ میں جاری ہوا۔حضور کی تصنیف ”اسلام اور ملکیت زمین“ شائع ہوئی۔حضور نے تحریک جدید کے مختلف شعبوں کے لئے مفصل دستورالعمل تجویز فرمایا۔ربوہ با قاعدہ ریلوے اسٹیشن بن گیا۔بور نیومشن کی طرف سے احمدیت اور اسلام پر مشتمل لٹریچر کی اشاعت۔امریکن مشن کا ہیڈ کوارٹر واشنگٹن منتقل ہوا۔مسجد واشنگٹن کا قیام۔اہم مرکزی عمارات دفاتر صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید تعلیم الاسلام ہائی سکول ، دفتر لجنہ اماءاللہ اور قصر خلافت کا حضور نے سنگ بنیا د نصب فرمایا۔گلاسگو مشن سے ماہوار رسالہ 'The Muslim Herald“ جاری ہوا۔ربوہ میں سٹیٹ بنک کے گورنر ڈاکٹر زاہد حسین کی آمد۔تعلیم الاسلام کالج لاہور کی پہلی کا نووکیشن اور حضور کا پُر اثر خطاب۔سیلاب زدگان کی جماعت احمدیہ کی طرف سے امداد۔فرقان بٹالین کی کشمیر سے کامیاب مراجعت۔احرار کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے متعدد احمدی پاکستان کے مختلف مقامات پر شہید ہوئے۔حضور نے حیدرآباد کے تھیو سافیکل ہال میں ”اسلام اور کمیونزم“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔