تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 236 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 236

تاریخ احمدیت۔جلد 23 ۱۹۱۱ء 236 سال 1965ء انجمن انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا۔( یہ دعوت الی اللہ اور تربیت و اصلاح کے لئے پہلے ایک انجمن بنائی گئی تھی ) پادری ینگسن سے مدلل و مسئلت مذہبی گفتگو فرمائی۔۲۵ستمبر کو پہلا خطبہ عیدالفطر ارشاد فرمایا۔اکتوبر میں آپ کے ہاں حضرت سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ کی ولادت ہوئی۔۱۹۱۲ء ہندوستان کی مشہور اسلامی درسگاہوں کا دورہ کیا نیز سفر بلا د عرب اور حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔۶ تا ۱/۸اپریل ۱۹۱۲ء کو آپ مولانا شبلی نعمانی کے اصرار پر ندوۃ العلماء کے سالانہ جلسہ میں شامل ہوئے۔١٩١٣ء ۱۸ جون کو اخبار الفضل کا اجراء فرمایا۔۱۹۱۴ء جنوری میں انجمن ترقی اسلام قائم فرمائی۔۱۳ مارچ کو خلافت اولی کے زمانہ کا آخری خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔۱۴ مارچ کو بعد نماز عصر مسجد نور قادیان میں خلافت ثانیہ کا انتخاب ہوا اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا جنازہ اور تدفین عمل میں آئی۔مسجد اقصیٰ قادیان میں درس القرآن کا آغا ز فرمایا۔حضور کی طرف سے ایک زبر دست اشتہار شائع ہوا۔”کون ہے جو خدا کے کام روک سکے ۱۰ را پریل ۱۹۱۴ء کو خلافت ثانیہ میں صدرانجمن احمدیہ کا پہلا اجلاس آپ کی صدارت میں ہوا۔اس دور کی پہلی مجلس شوری ہوئی۔جماعت احمدیہ کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے حضرت خلیفہ لمسیح الثنی نے اپنا پروگرام بیان فرمایا ( یہی تقریر منصب خلافت کے عنوان سے کتابی شکل میں طبع ہوئی )۔احمد یہ مشن لندن کا مستقل صورت میں قیام ہوا۔