تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 217 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 217

تاریخ احمدیت۔جلد23 217 سال 1965ء مظفر علی صاحب قریشی شجاع آباد ضلع ملتان شجاع آباد ضلع ملتان کے ایک معزز غیر احمدی نوجوان مظفر علی صاحب قریشی نے اا نومبر ۶۵ ء کو مولا نا دوست محمد شاہد صاحب کے نام مندرجہ ذیل مکتوب تحریر فرمایا ہے:۔محترم و مکرم قبله مولوی صاحب سلام مسنون حضرت مرزا صاحب کی رحلت کی خبر سن کر از حد افسوس ہوا۔آپ میرے نزدیک اس صدی کی بزرگ ترین ہستی تھے۔آپ نے دین اسلام کی اشاعت کے لئے جو کچھ کیا وہ غیر جانبدار مبصر کے لئے ایک خزینہ کی حیثیت رکھتا ہے۔وہ آپ کے روحانی پیشوا تھے۔جو صدمہ آپ کو پہنچ سکتا ہے اس کا اندازہ ہم نہیں کر سکتے۔بہر حال اللہ کریم سے دعا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے۔فقط مظفر علی شجاع آباد حمد خان نذرمحمد خانصاحب ایڈووکیٹ جھنگ جھنگ کے ممتاز ایڈووکیٹ خان نذر محمد خان صاحب نے ملک ولایت خان صاحب ربوہ کو مندرجہ ذیل مکتوب لکھا ہے:۔صدر جھنگ ۹/۱۱/۲۵ مکرم معظم برادر وو م۔کر السلام علیکم۔جناب حضرت خلیفہ اسیح الثانی صاحب کی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا ہے۔جلسہ ربوہ سالا نہ میں دو مرتبہ ان کے ارشادات عالیہ سننے کا مجھے شرف حاصل ہے۔پہلے ایام تعلیم میں بمقام بریڈ لا ء ہال لاہور میں صاحب موصوف کی بلند پایہ تقریر سنے کا اتفاق ہوا ان کی وفات سے ان کا خلا پُر کرنا بہت مشکل امر ہے ایک برگزیدہ ہستی دنیا سے اٹھ گئی ہے۔انا للہ و انا اليه راجعون۔خدا حضرت صاحب مرحوم کو غریق رحمت فرما دے اور ہمیں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔احمد نگر کی یونین کونسل نے لکھا کہ : بخدمت حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ یو نین کو نسل کا یہ خاص اجلاس حضرت امام جماعت احمدیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں اپنے سابقہ تعلقات کی وابستگی کا اظہار کرتا ہے آپ کا اس یونین کے ساتھ خاص