تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 120 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 120

تاریخ احمدیت۔جلد 23 120 سال 1965ء صدرانجمن احمدیہ پاکستان کی طرف سے قومی دفاعی فنڈ میں عطیہ صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کی طرف سے قومی دفاعی فنڈ کے قیام پر جماعت احمدیہ نے والہانہ رنگ میں لبیک کہا۔چنانچہ صدرانجمن احمد یہ پاکستان نے فوری طور پر قومی دفاعی فنڈ میں ایک لاکھ روپیہ بھجوا دیا اور صدر مملکت کو یہ یقین بھی دلایا کہ پاکستان کی احمدی جماعتیں اور افراد قومی دفاع کی خاطر مطلوبہ قربانیوں کے ساتھ مالی قربانیاں پیش کرنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے 87 چنانچہ عملاً ایسا ہی ہوا اور پوری جماعت نے نہایت فراخدلی کے ساتھ مالی قربانیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ملکی دفاع کے لئے ربوہ میں جوش و خروش اخبار الفضل نے ۷ استمبر ۱۹۶۵ء کو اپنے صفحہ اول پر مرکز احمدیت ربوہ کے باشندوں کی دفاعی اور ملتی سرگرمیوں کی تفصیلی اطلاعات دیتے ہوئے لکھا:۔ر جس دن سے بھارت کے جارحانہ حملہ کی وجہ سے ملک میں صدر مملکت کی طرف سے ہنگامی حالات کا اعلان ہوا ہے ربوہ کے جملہ باشندگان ملکی دفاع اور استحکام کی خاطر پورے جذ بہ وجوش اور زور شور سے شب و روز خدمات بجالا رہے ہیں۔چنانچہ افسران ضلع کی طرف سے جاری شدہ تمام احکام کی پوری پوری تعمیل نہایت مستعدی اور تندہی سے کی جا رہی ہے۔اور روزانہ ہی انہیں مختلف دفاعی ضرورتوں کے لئے مطلوبہ تعداد میں رضا کار مہیا کئے جا رہے ہیں۔ایک خاص سکیم کے تحت نوجوان بڑی کثرت سے شہری دفاع اور فرسٹ ایڈ وغیرہ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ہوائی حملے سے بچنے کی تدابیر پمفلٹوں کی صورت میں شائع کر کے انہیں شہر بھر میں گھر گھر تقسیم کیا جا چکا ہے۔اور حفاظتی خندقیں بھی کھدوائی گئی ہیں۔حکام نے دفاعی مصالح کے پیش نظر جن علاقوں کو خالی کروانا ضروری سمجھا ہے وہاں سے آئے ہوئے لوگوں کی رہائش اور خوراک کے سلسلہ میں ہر ممکن امداد مہیا کی جارہی ہے۔صدر مملکت کے قومی دفاعی فنڈ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے اہل ربوہ کے ہر طبقہ کی طرف سے زبر دست جد و جہد عمل میں لائی جارہی ہے۔صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید مجلس انصاراللہ