تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 82
تاریخ احمدیت۔جلد 22 82 سال 1963ء حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا دورہ روس اخبار پاکستان ٹائمنز لا ہور ۲۷ جون ۱۹۶۳ ء نے یہ خبر شائع کی کہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب صدر جنرل اسمبلی نے روس ، ڈنمارک، فن لینڈ، سوئٹزر لینڈ، پولینڈ اور چیکوسلواکیہ کا دورہ کرنے کے بعد بیان دیا کہ روس نے تعلیمی ترقی اور معیار زندگی کے میدانوں میں بہت ترقی کی۔میں آج سے پچاس سال قبل ایک طالب علم کی حیثیت سے وہاں گیا تھا۔اس عرصہ میں جس رفتار سے ترقی ہوئی ہے اسے دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔قیام روس کے دوران آپ نے روسی وزیر اعظم نکیتا خروشیف سے بھی ملاقات کی۔150 138- صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب مشرق بعید میں اس سال صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر نے پہلی بار مشرق بعید کا دورہ کیا۔آپ ربوہ سے جولائی ۱۹۶۳ء کو صبح ساڑھے چھ بجے بذریعہ کا ر لا ہور روانہ ہوئے۔اہل ربوہ کثیر تعداد میں احاطہ تحریک جدید میں جمع ہوئے۔حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔مکرم کمال یوسف صاحب مبلغ سکنڈے نیو یا اس دورہ میں سیکرٹری کی حیثیت سے آپ کے 139 ہمرکاب تھے۔۱۵ جولائی کی شام کو آپ بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے ہانگ کانگ پہنچے۔اس دورہ میں آپ ہانگ کانگ، سنگاپور، انڈونیشیا اور بنکاک ( تھائی لینڈ ) تشریف لے گئے۔احمد یہ مشنوں اور جماعتوں کا معائنہ کیا۔کئی اجتماعات سے خطاب کیا۔احمدی مبلغین کو توسیع تبلیغ اور احمدی دوستوں کو دینی وعلمی تربیت کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی اور جہاں ابھی تبلیغی مشن قائم نہیں ہوئے تھے وہاں نئے مشنوں کے قیام کا بالغ نظری سے جائزہ لیا۔جماعت کے ساتھ براہ راست رابطہ اور تعلق پیدا کرنا بھی دورہ کا اہم مقصد تھا چنانچہ آپ فردا فردا ہر امیر وغریب سے ملے اُن کی باتیں سنیں اور اُن کے مسائل کا حل پیش کیا۔ہانگ کانگ: (مشرقی چین )۔(۱۵ تا ۱۹ جولائی) اس وقت تک یہاں کوئی مقامی باشندہ احمدی نہیں ہوا تھا۔ڈاکٹر لطیف احمد خاں صاحب سلیم احمد صاحب ناصر باجوہ ، رحمت اللہ صاحب اور بعض دوسرے پاکستانی دوستوں پر مشتمل ایک نہایت مختصری جماعت موجود تھی جس کے لئے حضرت صاحبزادہ صاحب کا یہ دورہ بہت مفید ثابت ہوا۔آپ نے تمام احباب کا اجلاس بلایا اور ڈاکٹر لطیف احمد صاحب کو