تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 718
تاریخ احمدیت۔جلد 22 718 سال 1964ء انگلستان کی ایک فلم یونٹ کو جماعت احمدیہ سے آگاہ کرنے کے علاوہ لٹریچر بھی دیا۔آپ احمدی چیف وی۔وی کالون کے علاقہ میں تشریف لے گئے اور اس کے جملہ چیفس اور ان کے عملے تک پیغام حق پہنچایا۔آپ کے ذریعہ اس سال بائیماں میں ایک نئی جماعت معرض وجود میں آئی۔اقبال احمد صاحب نے تعلیمی کلاس جاری کی جس سے غیر احمدی احباب نے بھی استفادہ کیا۔آپ کے رکن اور روسینو میں پبلک لیکچر ہوئے۔مولوی عبدالشکور صاحب اور سید محمد ہاشم صاحب بخاری نے دو ہفتہ تک جماعتوں کا تبلیغی دورہ کیا۔عبدالشکور صاحب نے اپنے حلقہ میں بھی دو ہفتہ کے قریب دورہ کیا۔امیگریشن آفس کے دو افسران اور عیسائی سکول کے اساتذہ اور طلباء کو بذریعہ لٹریچر متعارف کرایا۔سید محمد ہاشم صاحب 53 نے لائبیریا کے نائب صدر مسٹر ٹالبورڈ اور سیرالیون کے نامزد وزیراعظم کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔جلسه سالانه سیرالیون جماعت احمدیہ سیرالیون کی سولہویں سالانہ کانفرنس ۱۲،۱۱ ۳۰ار دسمبر ۱۹۶۴ء کو ” بو میں منعقد ہوئی۔جلسہ کے مہمانوں کے قیام و طعام کا انتظام بو کی جماعت نے خوش اسلوبی سے انجام دیا۔جلسہ میں احمدی احباب کے علاوہ غیر از جماعت احباب کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔ملک کی درج ذیل بااثر شخصیات نے بھی جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔(۱) آنریبل مصطفی سنوسی سابق ڈپٹی پرائم منسٹر سیرالیون۔(۲) پیرامونٹ چیف جناب کے گا منگا چیئر مین پروڈیوس مارکیٹنگ بورڈ سیرالیون۔(۳) پیرامونٹ چیف بوٹا ؤن جناب ابو بمبا۔(۴) پیرا مونٹ چیف آف وار و جناب وی وی کالون (نواحمدی) (۵) پیرا مونٹ چیف آف باندا جما جناب الحاج ابراہیم سووا۔جلسہ میں جماعت احمد یہ گیمبیا کے مقامی مبلغ مکرم ابراہیم عبدالقادر صاحب بھی بطور نمائندہ شامل ہوئے۔جلسے کا افتتاح مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر امیر و مشنری انچارج نے کیا۔علاوہ از میں جلسے سے درج ذیل احباب نے خطاب کیا۔(۱) مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب پرنسپل احمد یہ سکول ہو۔(۲) مکرم ابراہیم صاحب کمارا۔(۳) الحاج محمد گو با صاحب۔(۴) مکرم ابراہیم باہ صاحب ( مقامی مبلغ )۔(۵) مکرم محمد ہادی مونس صاحب۔(۶) مکرم عبد اللہ صاحب (غیر از جماعت) انہوں نے اپنی تقریر میں کہا ”اگر احمدیہ جماعت اس ملک میں نہ آتی تو اسلام اس ملک سے اٹھ جاتا“۔(۷) مکرم موسیٰ سیلوی صاحب ( مقامی مبلغ )۔(۸) مکرم مولوی عبدالشکور صاحب۔(۹) پیرامونٹ چیف جناب وی وی کالوں۔