تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 716 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 716

تاریخ احمدیت۔جلد 22 716 سال 1964ء ۲۵ ستمبر کو پاکستانی سفیر جناب عبدالرحمن صاحب کو جماعت احمدیہ سے متعلق معلومات دیں۔اور جرمن ترجمہ قرآن تحفہ پیش کیا۔۳۱ راکتو بر کو آپ نے فرینک فورٹ کی ایک علمی مجلس سے خطاب فرمایا جو بہت سی غلط فہمیوں کے 51 ازالہ کا موجب بنا۔۱۶ نومبر و ابلنگن میں تعلیم بالغان کی سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک نہایت دلچسپ لیکچر دیا۔۱۸ نومبر کو جرمن فوج کے ۷۰ سپاہی اپنے پادری صاحب کے ہمراہ مشن ہاؤس آئے۔جنہیں چوہدری صاحب نے اسلامی تعلیمات سے متعارف کیا۔جس سے انہوں نے گہرا اثر لیا اور تسلیم کیا کہ اسلام کی حقیقی تصویر اب ہمارے سامنے آئی ہے چوہدری صاحب نے سپاہیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اور انہیں لٹریچر پیش کیا۔سنگا پور وملائیشیا مشن کے انچارج مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے قلمی ولسانی جہاد زور وشور سے جاری رکھا۔آپ نے جن اہم شخصیات کو انگریزی لٹریچر پیش کیا ان کے نام یہ ہیں بلیجیم کے بادشاہ باؤ ڈوئن (BAU DOUIN)، سلّم کے فرمانروا پالڈین تھانڈپ نامکیال PALDEN) (THONDUP NAMGYAL، کمبوڈیا کے ہیڈ آف دی سٹیٹ ہز ہائی نس سہانوک (SIHANOUK)، تنکو عبدالرحمن وزیر اعظم ملائیشیا، مسٹر لی کورنیو وزیراعظم سنگاپور، یوسف بن الحق گورنر سنگاپور، سلطان برونئی، سلطان اعظم ملایا اور سنگا پور کے سب وزراء، سنگا پور کے بنکوں، کمپنیوں اور سرکاری دفاتر کے افسران، سنگاپور کے ستر غیر مسلم ڈاکٹر ، علاوہ ازیں آپ نے سنگا پور کی سب پبلک لائبریریوں، چھ کالجوں، سیکنڈری سکول کی لائبریری، امریکی قونصل کی لائبریری نیز جزیرہ پینا نگ کی لائبریری میں اسلامی کتب کا سیٹ رکھوایا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتب کی بھی خوب اشاعت کی چنانچہ آپ نے شریعت کورٹ مذہبی ادارہ کے صدر، نائب صدر، تمام شرعی قاضیوں ، جوں، اسلم ایڈوائزری کے عربی دان ممبروں اور ریاست جوہر کے مفتی دا تو عبدالجلیل صاحب اور عربی دان ملائی علماء اور سنگا پور کے مخصوص عربوں کو حضرت اقدس کی عربی کتب دیں۔نیز فلسطین کے مشہور مفتی اعظم الحاج امین الحسینی کی خدمت میں عربی کتب کا سیٹ پیش کیا۔ملایا کی PIMP پان ملاین اسلامک پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر