تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 715 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 715

تاریخ احمدیت۔جلد 22 715 سال 1964ء صاحب، چوہدری ہدایت اللہ بنگوی صاحب اور امام بشیر احمد رفیق صاحب کے ساتھ احمد یہ مرکز برمنگھم تشریف لائے۔مطیع اللہ درد صاحب ان کو بی بی سی ٹی وی کے سٹوڈیو لے گئے۔وہاں بی بی سی ایشین پروگرام کے نگران جناب سلیم شاہد صاحب نے ان کی چند نظمیں ریکارڈ کیں۔برما ۱۹۷۱ء میں مطیع اللہ درد صاحب نے چند انگریز احباب کو احمدی کرنے کی بھی توفیق پائی۔48 جماعت احمد یہ برما کا سالانہ جلسه ۲۷ دسمبر۱۹۶۴ء کومنعقد ہوا جس میں ورسا محمد اسمعیل صاحب، / محمود موں کو صاحب جنرل سیکرٹری، عبد القادر صاحب آف مانڈے، خواجہ بشیر احمد صاحب اور رفیق احمد صاحب نے تقاریر کیں۔تنزانیہ 49 ۱۳ ستمبر ۱۹۶۴ء کوٹبو را ریجن کی جماعتوں کا دوسرا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔جس میں ریجن کی احمدی جماعتوں کے علاوہ دارالسلام، ٹانگا، موشی ، اروشہ ، ڈوڈومہ اور بکو یا کے نمائندہ احمدیوں نے بھی شرکت کی۔جلسہ کا افتتاح مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب نے کیا اور جملہ انتظامات مبلغ ظہو رامکرم رشید احمد صاحب سرور نے کئے۔ٹانگانیکا کے ہفت روزہ انگریزی اخبار نے جلسہ کی رپورٹ شائع کی۔۲۶ دسمبر ۱۹۶۴ء کو دارالسلام میں ایک مذاہب کا نفرنس ہوئی جس میں اسلام کی نمائندگی کا شرف مکرم جمیل الرحمن صاحب رفیق کو حاصل ہوا۔ٹانگانیکا کے رومن کیتھولک اخبار نے اپنے اداریے میں اسلام اور جماعت احمدیہ پر نکتہ چینی کی جس کے جواب میں دارالسلام مشن کی طرف سے ایک اشتہار دو ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔جرمنی 50 مشن کے انچارج مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب کی سالانہ تبلیغی سرگرمیوں کی درج ذیل خصوصی مساعی قابل ذکر ہیں۔۲۴ جون کو آپ نے ہمبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سپوٹر کی دعوت پر یونیورسٹی میں اور پروفیسر صاحب کو انگریزی و جر منی لٹریچر پیش کیا۔