تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 710 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 710

تاریخ احمدیت۔جلد 22 710 سال 1964ء سرکاری آفیسر ز مثلاً ممباسہ شہر کے میئر۔نائب وزیر تعلیم کینیا۔نائب صدر نیانزا ریجن۔نیروبی سٹی کونسل کے قونصلر۔شاہ صاحب نے ان افسران کو جماعت سے تعارف کرایا۔طلباء امریکن یو نیورسٹی۔جارج واشنگٹن یو نیورسٹی۔ناظم کرسچن مسلم کواپریٹو سوسائٹی۔آپ نے اس سال جن احمدی جماعتوں کا دورہ کیا ان کے نام یہ ہیں:۔بالٹی مور۔فلاڈلفیا۔نیو یارک۔باسٹن۔واٹر بری کلیولینڈ۔چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی انچارج پٹس برگ نے سڑکوں، سٹوروں اور بسوں میں بکثرت اشتہارات تقسیم کئے۔بعض ترک اور شامی ڈاکٹروں، ورلڈ میتھوڈسٹ کانفرنس کے بھارتی عیسائی مندوبوں سے تبادلہ خیالات کیا۔مشن ہاؤس میں آپ نے ایک تبلیغی لیکچر دیا جس سے لیبیا کے ایک سرکاری افسر بہت متاثر ہوئے۔پاکستان ایمبیسی اور بہا تھال چرچ میتھوڈسٹ چرچ سے متعلق بعض احباب کولٹر پچر دیا۔آپ نے ڈیٹن ، ینگس ٹاؤن کا دورہ کیا۔میجر عبدالحمید صاحب انچارج حلقہ ڈیٹن نے بھی شہر میں سینکڑوں اشتہارات تقسیم کئے۔عید کے موقع پر غیر مسلم معززین کو مدعو کر کے اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔یہوواہ وٹنس کے مبلغوں،سنسنائی کے ایک پادری صاحب اور ایک ایرانی جنرل کو احمدیت سے روشناس کرایا اور دینی لٹریچر پیش کیا۔میجر عبدالحمید صاحب نے کئی پادریوں کو تبلیغی خطوط لکھے۔ڈیٹن کے ایک چرچ میں بائبل سٹوڈنٹس کے سامنے ایک لیکچر دیا اورسوالوں کے جوابات دیئے۔جماعت احمد یہ امریکہ کا سالانہ جلسہ کلیولینڈ میں ہوا۔جلسہ میں واشنگٹن، بالٹی مور، فلاڈلفیا، نیو یارک، ولمنٹک ، پٹس برگ، بینکس ٹاؤن، ڈیٹرائٹ، شکاگو، ملوا کی، سینٹ لوئیس اور کینیڈا کی جماعتوں کے دوسو نمائندگان نے شرکت کی۔مجاہدین احمدیت اور ممبران جماعت نے اسلام اور عیسائیت کے مختلف موضوعات پر تقاریر فرمائیں۔دوران جلسہ لجنہ اماءاللہ ، خدام الاحمدیہ اور انصار الله کی ذیلی تنظیموں کے اجلاسوں کے علاوہ مشاورتی بورڈ کا اجلاس بھی ہوا۔انگلستان ۲ مارچ ۱۹۶۴ء کو جماعت احمدیہ انگلستان کی طرف سے سیرالیون کے وزیر صحت الحاج کا نڈے بورے کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ کی عظیم الشان خدمات کو سراہا۔