تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 709 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 709

تاریخ احمدیت۔جلد 22 709 سال 1964ء آئیوری کوسٹ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی قریشی محمد افضل صاحب انچارج مشن جنوری ۱۹۶۴ء کے شروع میں بوک (BOAKE) میں تشریف لے گئے جہاں آپ نے شہر کے کمانڈر کولٹر پچر پیش کیا اور جامع مسجد میں تقریر کر کے مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پہنچائی آپ کو آئیوری کوسٹ سے متصل ملک اپروولٹا کے صدر مقام وا گود وگو میں بھی جانے کا اتفاق ہوا۔اور آپ کی تبلیغی کوششوں سے ۲۲ نفوس داخل احمدیت ہوئے۔جنوری تا مارچ ۱۹۶۴ء) امریکہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ۱۹۶۴ء کے آغاز میں تین روز تک واشنگٹن میں قیام فرما رہے۔جس کے دوران آپ نے ایک اہم اجلاس سے دو گھنٹے تک خطاب فرمایا جس سے احمدی و غیر احمدی بلکہ غیر مسلم غرضیکہ ہر طبقہ کے لوگ بہت محظوظ ہوئے۔حلقہ واشنگٹن کے انچارج مکرم سید جواد علی صاحب نے اس سال اشاعت لٹریچر اور نجی ملاقاتوں کے ذریعہ پیغام حق پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھی۔نیز امریکہ کی احمدی جماعتوں کے دورے کئے۔شاہ صاحب نے مندرجہ ذیل یونیورسٹیوں اور مقتدر اداروں میں تبلیغی لٹریچر بھجوایا۔نارتھ کا رولینا یونیورسٹی۔امریکن یونیورسٹی۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی۔انڈیانا یونیورسٹی۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی۔ونڈر بالسٹ یونیورسٹی۔یونیورسٹی میامی فلوریڈا۔کانگریس لائبریری۔واشنگٹن لائبریری۔سفارتخانہ جمیکا، گنی، کولمبیا۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ۔افریقن ڈیپارٹمنٹ۔الیگزینڈریا ہائی سکول۔فلاڈلفیا ہائی سکول۔آپ نے ملک کے جن اہم علمی حلقوں تک بذریعہ گفتگو و تقریر پیغام احمدیت پہنچایا ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں۔UTAH کی سٹیٹ یونیورسٹی۔واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء۔میسونک ٹمپل (MASONIC TEMPLE)۔امریکن یونیورسٹی۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی۔انڈیانا یونیورسٹی۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز۔چرچ سلور سپرنگ۔مشرقی افریقہ کے بعض