تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 708 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 708

تاریخ احمدیت۔جلد 22 708 سال 1964ء 42 توفیق سے ہر ممکن کوشش طبی امداد کے لئے کی۔شاہ صاحب کی حالت بہت نازک تھی اور پہلے دس روز وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص فضل فرمایا۔اور ان کو آہستہ آہستہ صحت ہونی شروع ہوئی۔چنانچہ سواتین ماہ فضل عمر ہسپتال میں قیام کرنے کے بعد شاہ صاحب اور ان کی بچی اللہ تعالیٰ کے فضل سے شفایاب ہو کر واپس سرگودھا تشریف لے گئے۔اس سلسلہ میں ہسپتال کی کارکردگی کا سرگودھا کے تمام معززین اور وکلاء صاحبان پر نہایت گہرا اثر ہوا۔حتی کہ سرگودھا کے اشد ترین مخالف اخباروں نے بھی ہسپتال کے کام کو بہت قابل تعریف ٹھہرایا۔جماعت احمدیہ کے اس حسنِ سلوک پر شیعانِ سرگودھا کا ایک جلسہ عام مورخہ ۲۹ جنوری ۱۹۶۵ء بعد نماز جمعہ بمقام کربلا منزل سرگودها زیر صدارت سید رحمت علی شاہ بخاری صدر تنظیم السادات و مومنین کا نفرنس سرگودھا منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل ریز ولیوشن پاس ہوا: دو تنظیم السادات و مومنین کا نفرنس سرگودھا کا یہ جلسہ عام جماعت احمد یہ ربوہ و خصوصیت سے جناب ڈاکٹر میاں منور احمد صاحب انچارج فضل عمر ہسپتال ربوہ اور ان کے سٹاف نے جو سید غضنفر علی بخاری ایڈووکیٹ نائب صدر آل پاکستان شیعہ کانفرنس بالقابہ اور ان کی صاحبزادی کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں جس ہمدردی اور اخلاق و رواداری کا مظاہرہ کیا ہے صمیم قلب سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔“ سید نذرعباس ترندی سیکرٹری نشر و اشاعت تنظیم السادات ومومنین کا نفرنس سرگودھا۔