تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 696 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 696

تاریخ احمدیت۔جلد 22 696 سال 1964ء احمدیوں کی نمایاں کامیابیاں اور اعزازات اس سال احمدی نوجوانوں کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ صرف پاکستان میں نمایاں شان کے ساتھ جاری رہا بلکہ سیرالیون اور غا نا جیسے اہم افریقی ممالک تک ممتد ہو گیا۔امتحانات (۱) جناب عطاء المجیب صاحب راشد ( خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب کے صاحبزادے) بی۔اے عربی کے امتحان میں یونیورسٹی بھر میں اول رہے۔اور پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے انعامی وظیفہ اور دو طلائی تمغوں کے مستحق قرار پائے۔(۲) ناصر احمد محمود صاحب (ابن میاں محمد الحق صاحب سنوری لاہور ) نے ڈینٹل سرجری کے 13 فرسٹ پروفیشنل امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔(۳) جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ قانتہ شاہدہ صاحبہ بی اے بنت قاضی محمد رشید صاحب یونیورسٹی بھر کی لڑکیوں میں اول رہیں۔(۴) مرزا محی الدین صاحب (ابن مربی سلسلہ گیانی واحد حسین صاحب ) ایم۔اے باٹنی کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول رہے۔(۵) امتہ المالک فرخ صاحبہ ( بنت جناب پیر صلاح الدین صاحب ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ) ایم اے فارسی میں یو نیورسٹی بھر میں اول رہیں۔16 (1) یو نیورسٹیوں میں ۱۹۶۴ ء کے امتحانات میں دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے نام یہ ہیں۔عنایت اللہ صاحب منگل (ایم اے اکنامکس میں ) 18 عبدالمجید صاحب چیمہ (ابن عبد الرحیم صاحب چیمہ ربوہ ، ایم ایس سی زوالوجی میں ) رشید احمد اختر (ایم۔ایس سی کے امتحان میں ) 0 20 19 کمال الدین حبیب احمد صاحب (ابن مولوی روشن الدین احمد صاحب مجاہد مسقط ومشرقی افریقہ ) ( بی۔ایس سی آنرز زوالوجی میں )