تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 534 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 534

تاریخ احمدیت۔جلد 22 534 سال 1964ء جماعت احمد یہ بھارت کی طرف سے صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت و تبلیغ نے ایک سپاسنامہ نہایت دیدہ زیب رنگ میں طبع کرایا پھر اس کی گیارہ ہزار کا پیاں دوسرے اعلی کا غذ پر بھی طبع کرائیں۔یہ سپاسنامہ انگریزی میں تھا جس کا اردو تر جمہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔ترجمہ: ایڈریس ہز ہولی نس پوپ پال ششم بر موقعہ آل ورلڈ یوکریسٹک کا نفرنس بمبئی منعقدہ نومبر دسمبر ۱۹۶۴ء خدا تعالیٰ کے نام کے ساتھ جو بے حد کرم کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔بخدمت ہر ہولی نس پوپ پال ششم خدا کرے کہ یہ ایڈریس آپ کے لئے خوشی کا موجب ہو۔جماعتہائے احمد یہ ہندوستان کے تمام افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے بحیثیت ناظر دعوت و تبلیغ صدر انجمن احمد یہ قادیان آپ کی ہندوستان آمد پر پُر خلوص خیر مقدم کرتا ہوں۔آپ چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کے خادم ہونے کے دعویدار ہیں۔اور دنیا کے لکھوکھا عیسائیوں کے تسلیم شدہ راہنما ہیں۔اس لئے ہمارے دل میں بھی آپ کے لئے عزت و احترام ہے۔کیونکہ حضرت مسیح علیہ السلام ہمارے عقیدے اور ایمان کے مطابق خدا تعالیٰ کے برگزیدہ نبی تھے۔اسلام کی صحیح تعلیم کی رُو سے تمام مذہبی راہنماؤں کی عزت کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اور اسلامی اخوت اور رواداری کے اصول کو اپناتے ہوئے ہم ایسے لوگوں سے ہرگز متفق نہیں جنہوں نے نامناسب رنگ میں مخالفت کرتے ہوئے اس عالمی مسیحی کا نفرنس کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی۔کیونکہ ایسا طریق ہمیشہ باہمی رواداری کے منافی اور نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔اسلامی نقطۂ نظر سے ہمارے نزدیک ہر مذہب وملت کے افراد کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اپنے طریق کے مطابق عبادت کرنے کا برابری کا حق حاصل ہے۔اسلام کی تاریخ میں حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا عملی نمونہ ہمارے سامنے یہ ہے کہ ایک مرتبہ نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد مدینہ میں آیا۔تو حضور علیہ السلام نے کمال فراخدلی سے مدینہ کی مسجد میں انہیں اپنے طریق کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔پس ہم بھی آپ کی کانفرنس کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ہماری تمنا ہے کہ شمولیت اختیار کرنے والے عیسائیوں کے لئے یہ کانفرنس فائدہ کا موجب ہو۔