تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 516 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 516

تاریخ احمدیت۔جلد 22 516 سال 1964ء پیش کی اور بتایا کہ اس سال ۳۴۲ مجالس نے خصوصی بیداری کا ثبوت دیا اور ستارہ ، ہلال، قمر اور بدر کے مرکزی امتحانات میں شامل ہونے والے اطفال کی تعداد ۵۱۲۹ ہوگئی ہے۔رپورٹ کے بعد ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اطفال سے خطاب فرمایا آپ نے انہیں باور کرایا کہ وہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ احمدی بچے ہیں جن کے روحانی باپ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فلمیت میں ان کے روحانی باپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اس لئے انہیں اپنے آپ کو ایسا بنانا چاہیئے جیسا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں بنے کی تلقین فرمائی ہے اور وہ یہی ہے کہ وہ بچے دیندار اور دین کے خدمت گزار بن کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔کیونکہ ایک مومن کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ اس کا خدا اس سے خوش ہو جائے۔خدا جس سے خوش ہو جاتا ہے اسے وہ اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ، جہاں کی زندگی کبھی ختم نہ ہوگی ، اپنی بے شمار نعمتوں، رحمتوں اور برکتوں سے نوازتا ہے اور اسے ایسی راحت، ایسی خوشی اور ایسا آرام پہنچاتا ہے کہ کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔آپ نے انہیں اپنا وقت نہ ضائع کرتے ہوئے دین سیکھنے ، دین پر عمل کرنے اور دین کے خدمت گزار اور فدائی بنے کی تلقین فرمائی۔آپ نے تاریخ اسلام کے متعدد دلچسپ اور ایمان افروز واقعات سنا کر بتایا کہ کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چھوٹے چھوٹے مسلمان بچوں نے خدمت دین کا جذبہ اپنے اندر پیدا کر کے عظیم الشان کارنامے سرانجام دیئے۔آپ نے انہیں بتایا کہ وہ بھی خدمت دین کا جذ بہ اپنے اندر پیدا کر کے بڑے بڑے عظیم الشان کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ انہیں بھی خدا نے عظیم الشان کارنامے سرانجام دینے کے لئے ہی پیدا کیا ہے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ انہیں احمدی والدین کے گھر پیدانہ کرتا۔10 ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے علاوہ اسی روز ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نائب صدر خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے سچائی کے موضوع پر اور آخری دن صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلی نے ”وقف زندگی پر تقریر فرمائی۔اختتامی اجلاس میں صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے ناظم اطفال سیالکوٹ مبشر احمد صاحب پال کو علم انعامی اطفال الاحمدیہ عطا فرمایا۔