تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 509 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 509

تاریخ احمدیت۔جلد 22 509 سال 1964ء لنگر خانہ ربوہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد ۶ اکتوبر ۱۹۶۴ء کو بوقت شام ربوہ میں لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نئی عمارت کا سنگِ بنیا در رکھنے کی تقریب عمل میں آئی۔نصرت گرلز پرائمری سکول کی عمارت جو ۱۹۶۲ء میں تیار ہوئی تھی لنگر خانہ کیلئے مخصوص کی گئی تھی کیونکہ لڑکیوں کا پرائمری سکول نصرت گرلز ہائی سکول کی توسیع شدہ عمارت میں منتقل ہو چکا تھا۔پرائمری سکول کی عمارت کے سات کمروں کو رہائشی کمروں میں منتقل کرنے کے علاوہ اس میں کھانے کا ایک وسیع کمرہ ، باورچی خانہ اور سٹورز وغیرہ تعمیر کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔۵ بجے شام ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے اس نئے حصے کا سنگِ بنیا د رکھا۔پہلے آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے ہوئے بنیاد میں وہ اینٹ رکھی جس پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے دعا کی تھی۔بعد ازاں آپ نے ایک اور اینٹ رکھی۔آپ کے بعد صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں سے حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب، محترم جناب ڈپٹی محمد شریف صاحب ریٹائر ڈالی۔اے سی محترم حافظ عبدالسمیع صاحب اور محترم صوفی غلام محمد صاحب ناظر بیت المال خرچ نے بنیاد میں اینٹیں رکھیں۔اس موقعہ پر صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ جن احباب کو بنیاد میں اینٹیں رکھنے کی سعادت حاصل ہوئی ان میں خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل، میاں عبدالحق صاحب رامہ ناظر بیت المال آمد ، چوہدری علی اکبر صاحب قائمقام ناظر تعلیم ، مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائل پوری، حافظ عبدالسلام صاحب وکیل المال ثانی، چوہدری غلام مرتضی صاحب وکیل القانون ، چوہدری فضل احمد صاحب نائب ناظر تعلیم ،مولانا نذیر احمد صاحب مبشر نائب وکیل التبشیر ، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول، مولوی ظہور حسین صاحب، ملک سیف الرحمن صاحب، مکرم مولا بخش صاحب، میجر عارف زمان صاحب، مولوی عبد الرحمن صاحب انور، سید محمود احمد صاحب ناصر اور صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب افسر لنگر خانہ شامل تھے۔آخر میں حضرت قاضی محمد عبداللہ صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔98 صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی ایک تقریر ۹ را کتوبر ۱۹۶۴ء کو سٹوڈنٹس یونین تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کا ایک خصوصی اجلاس بیرونی ممالک سے واپس تشریف لانے والے مجاہدین احمدیت کو خوش آمدید کہنے کی غرض سے منعقد کیا گیا۔