تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 35
تاریخ احمدیت۔جلد 22 35 سال 1963ء السنت والجماعت دھیرو کے ضلع لائل پور افراد اہل سنت و الجماعت دھیرو کے چک ۴۳۳ ضلع لائل پور نے حکومت سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ:۔ہم افراد اہل سنت والجماعت دھیرو کے چک ۴۳۳ ضلع لائل پور حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی کتاب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ضبط ہونے پر نہایت گہرے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔اور حکومت سے پُر زور التجا کرتے ہیں کہ اس حکم کو منسوخ فرما ئیں۔یہ کتاب اسلام کی فضیلت بیان کرتی ہے۔اور عیسائیوں کے ناپاک اعتراضات کا رڈ کرتی ہے۔اسلامی حکومت کی شان کے خلاف ہے کہ ایسی کتاب ضبط کی جائے جس کی ضبطی سے عیسائیوں کو تقویت حاصل ہو۔166 اہلسنت والجماعت چک ۳۸ جنوبی ضلع سرگودھا حمد سرگودھا چک نمبر ۳۸ جنوبی کے افراد اہل سنت والجماعت نے لکھا کہ:۔جناب عالی ! ہم اہل سنت و الجماعت نہایت ادب کے ساتھ گذارش کرتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم کر کے سخت صدمہ اور رنج ہوا۔کہ کتاب "سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب حکومت نے ضبط کی ہے کیونکہ: (۱) اس کتاب میں حضرت مسیح کی عیسائی الزامات سے بریت کی گئی ہے۔(۲) جواب بائبل کی رو سے دیئے گئے ہیں۔(۳) اس کتاب میں قرآن کریم کی عظمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلی شان ثابت کی ہے۔(۴) یہ کتاب عیسائی حکومت کے زمانے میں چالیس سال سے شائع ہوتی رہی اور پاکستان میں بھی چھپتی رہی مگر عیسائی حکومت نے اس کو منافرت انگیز قرار نہیں دیا اور نہ ضبط کر کے مداخلت فی الدین کا ارتکاب کیا۔(۵) وہ کام جو عیسائی حکومت اور عیسائیوں نے نہیں کیا تھا۔ہماری اسلامی مغربی پاکستان کی حکومت نے اسے کرنے کی نہ جانے کس طرح جرات کی ہے۔ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں