تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 479 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 479

تاریخ احمدیت۔جلد 22 479 سال 1964ء میں اس کلاس کا از سر نو احیاء ہوا اور یہ کلاس ۲۰۰۸ء تک منعقد ہوتی رہی۔جس میں حاضری کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔من تعداد طلباء تعداد طالبات ۲۰۰۴ء ۲۲۰ ۲۰۰۵ء ۱۱۷ ۲۰۰۷ء ۲۰۰۸ء کل تعداد ۶۳۶ ۴۱۶ ۳۵۷ ۲۴۰ ۴۰۰ ۲۱۰ ١٩٠ ۴۳۸ ۲۰۷ ۲۳۱ ۵۰۱ ۲۴۲ ۲۵۹ ۲۰۰۹ء سے دوبارہ ملکی حالات خصوصاً امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے اس کلاس کا انعقاد زیر التواء ہے۔اس مبارک کلاس کی بہت سی علمی برکات رونما ہوئیں۔ابتداء اس کے نصاب میں قرآن مجید اور حدیث نبوی شامل تھیں۔مگر بعد ازاں اس میں علم کلام ، عربی اسباق اور تاریخ اسلام واحمدیت کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔نیز احادیث نبویہ اور عربی اسباق کے کورس پر مشتمل رسائل شائع کئے گئے۔اس سلسلے میں دائمی افادیت کی حامل ایک عظیم الشان برکت اس کلاس کی بدولت یہ حاصل ہوئی کہ ۱۹۶۷ء سے ۱۹۸۲ء تک سلسلہ احمدیہ کے جید اور ممتاز علماء نے جو معلومات افروز لیکچر دئیے ان کے ضروری نوٹ چھپوا کر طلباء اور طالبات میں تقسیم کر کے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیئے گئے۔فضل عم تعلیم القرآن کلاس کا لٹریچر فضل عمر تعلیم القرآن کلاس ربوہ کی بدولت سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر میں نہایت مفید اضافہ ہوا۔مطبوعات کی تفصیل درج ذیل ہے:۔اول:۔(1) منتخب احادیث کے مجموعے (چہل احادیث مرتبہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب ) (۲) نهج الطالبین (۱۶۵ احادیث کا انتخاب ) مرتبہ مولوی عبدالباسط صاحب شاہد سابق مبلغ تنزانیہ (برائے کلاس ۱۹۷۳ء) (۳) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سونتخب احادیث مرتبہ مولوی محمد انیس الرحمن صاحب شاہد بنگالی مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ ( برائے کلاس ۱۹۷۵ء) (۴) ایک سوا حادیث نبویہ کا منتخب مجموعہ مرتبہ مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ( براۓ کلاس ۱۹۷۶ء) (۵) پچاس منتخب