تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 415 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 415

تاریخ احمدیت۔جلد 22 415 سال 1964ء مجالس خدام الاحمدیہ کا تجدید عہد مجالس خدام الاحمدیہ نے اس موقع پر جہاں خوشی اور مسرت کا اظہار کیا وہاں انہوں نے از سرنو اس عہد کی بھی تجدید کی جو حضرت مصلح موعود نے قیام و استحکام خلافت کے تعلق میں کئی سال قبل نو جوانانِ احمدیت سے لیا تھا۔مارچ ۱۹۶۴ء کے آخر تک جن جن مجالس کی طرف سے یہ تجدید عہد موصول ہوا ، ان کو صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب نے ایک مختصر سی عرضداشت اور درخواست دعا کے ساتھ حضرت مصلح موعود کی خدمت اقدس میں بھجوا دیا۔حضور نے اس عریضہ پر مندرجہ ذیل الفاظ میں اظہار خوشنودی فرمایا: جزاهم الله احسن الجزا۔اللہ تعالیٰ اپنے عہد کو پورا کرنے کی توفیق دے۔24 بیرونی مشموں میں عظیم الشان جلسے اس تقریب سعید پر بیرونی مشنوں میں حضرت مصلح موعود سے اظہار عقیدت اور حضور انور کے کا رہائے نمایاں اور فضائل و شمائل کے تذکرہ اور حضور کی صحت اور درازی عمر کی دعاؤں کے لئے عظیم الشان جلسے منعقد ہوئے۔ان جلسوں نے احباب جماعت کو روح عمل سے سرشار کیا اور ان میں زبر دست جوش اور ولولہ پیدا کر دیا اور یہ حقیقت پوری دنیا پر آشکار ہوگئی کہ مصلح موعود سے متعلق پیشگوئی کی ہرشق اور ہر علامت ہر اعتبار سے پوری شان و شوکت اور آب و تاب سے پوری ہو چکی ہے۔ذیل میں نمونہ چند جلسوں کا ذکر کیا جاتا ہے:۔لنڈن (۱۴ مارچ) جلسہ مشن ہاؤس میں منعقد ہوا جس سے چوہدری عبدالرحمن صاحب آف مشرقی افریقہ عبدالعزیز صاحب اور جناب بشیر احمد صاحب رفیق نائب امام مسجد فضل نے خطاب فرمایا۔جلسہ کے بعد ایک نہایت رقت آمیز لمبی اجتماعی دعا حضور کی صحت و شفا کے لئے کی گئی۔کوئی آنکھ نہ تھی جو اشکبار اور پرنم نہ ہو۔