تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 410 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 410

تاریخ احمدیت۔جلد 22 410 سال 1964ء کے حضور اپنے دلی جذبات تشکر اور خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حضور کی خدمت میں دلی مبارک بادعرض کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حضور کا مقدس و بابرکت سایہ تا دیر جماعت کے سر پر سلامت رکھے۔آمین اسی طرح مکرم اقبال شاہ صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ نیروبی نے بھی الگ تار بھیجا:۔جماعت احمد یہ نیروبی حضور پر نور کو اپنی کامل و فاداری اور اطاعت گزاری کا یقین دلاتی ہے اور اپنے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کی مضبوطی و استحکام کے لئے نسلاً بعد نسل جد و جہد کرتے چلے جائیں گے۔انشاء اللہ العزیز سید احمد ناصر صاحب نیروبی (ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل ) نے اپنی اور اپنی بیگم صاحبہ کی طرف سے مبارکباد کا تار بھیجا کہ :۔ہم خدمت اسلام اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے عہد کی تجدید کرتے ہیں نیز درخواست کرتے ہیں کہ حضور ہمارے لئے دعا فرمائیں۔ماریشس مکرم مولوی فضل الہی صاحب بشیر مبلغ ماریشس نے مبارکباد کا درج ذیل پیغام بھیجا:۔حضور کی موعودہ خلافت پر پچاس سال پورے ہو کر ا کا ونویں سال شروع ہونے کی بابرکت و پُر مسرت تقریب پر جماعت احمد یہ ماریشس صمیم قلب سے مبارک باد عرض کرتی ہے۔تنزانیہ 16 مکرم مولوی محمد منور صاحب امیر جماعتہائے احمدیہ ٹا نگانیگا ( تنزانیہ ) نے اپنے مکتوب میں تحریر کیا:۔اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کی وجہ سے جو حضور پر نور جیسے آسمانی ، نورانی و جاودانی وجود کے طفیل ہمیں میسر آئے ہیں ہماری گردنیں جھکی ہوئی ہیں۔ہمارے دل حمد الہی اور عشق رسول سے معمور ہیں اور ہماری دلی آرزو اور قلبی تمنا ہے کہ حضور ہمارے اس خراج تحسین و آفرین کو قبول فرما ئیں۔ہمارے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور کا مطیع و فرمانبردار چاکر بنائے اور ہمارے دلوں کو خلافت کے نظام سے سے مستقل طور پر باندھ دے اور ہمیں ایسا ایمان عطا فرمائے جو اپنی مضبوطی و استواری میں اپنی مثال آپ ہوا اور ہمیں اور ہماری نسلوں اور ہماری ساری جماعتوں کو قیامت تک ایسے اعمال کی توفیق