تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 407
تاریخ احمدیت۔جلد 22 ۱۴۔میرا محبوب آقا 407 سال 1964ء محترم مولانا عبدالرحمن صاحب انور ۱۵۴ حصہ نظم : عمدہ عمدہ نظموں کا حسین مجموعہ ۱۵۷ شرکاء محفل :۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ، حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل محترم نعمت اللہ خان صاحب گو ہر مرحوم ، محترم چوہدری علی محمد صاحب سرور، محترم آفتاب احمد صاحب بہل محترم میاں غلام محمد صاحب اختر محترم میر اللہ بخش صاحب تسنیم محترم رشید قیصرانی صاحب، محترم فیض عالم خان صاحب چنگوی، محترم محمد شفیع صاحب اسلم محترم محمد ابراہیم صاحب شادہ محترم عبدالحمید خان صاحب شوق، محترم حکیم محمد صدیق صاحب، محترم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر 122 ۱۵۔۱۹۱۴ء سے۱۹۲۴ء تک کے اہم واقعات کا سن وار تذکرہ نائب مدیر۔لطف الرحمن صاحب محمود اور ان کے علاوہ متعدد دیدہ زیب تصاویر ، اہم اقتباسات بھی اس تاریخی شمارے میں شامل ہیں۔قادیان احمدیت کے ابدی مرکز قادیان دارالامان میں اس مبارک تقریب پر ۱۵ مارچ ۱۹۶۴ء کو مسجد اقصیٰ میں ایک ایمان افروز اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا۔جس میں مصلح موعود کے نشان آسمانی پر روح پرور تقاریر کی گئیں اور پچاس سالہ دور خلافت کے سنہری کارناموں کا تذکرہ کیا گیا۔فاضل مقررین کے نام یہ ہیں:۔مولوی محمد صادق صاحب ناقد۔مولوی اشرف علی صاحب۔مولوی منظور احمد صاحب۔انصار احمد صاحب متعلم جامعہ احمدیہ۔عبد الماجد صاحب بی اے۔مولوی خورشید احمد صاحب پر بھا کر۔مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری ایڈیٹر اخبار بدر۔ملک صلاح الدین صاحب ایم اے مؤلف اصحاب احمد۔آخر میں صاحب صدر حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب جٹ امیر جماعت احمد یہ قادیان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اور حضرت مصلح موعود کے احکام پر عمل کرنے اور ان کے اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تلقین فرمائی۔اخبار بدر نے فتح و ظفر کے پچاس سال“ کے زیر عنوان مفصل ادار یہ سپر قلم کیا جو۱۲، ۱۹و۲۶ مارچ کی تین قسطوں میں شائع ہوا۔مشرق و مغرب سے دلی مبارک باد کے پیغامات اور خطوط خلافت ثانیہ کے پچاس سالہ مبارک دور میں جماعت احمد یہ دنیا کے نقشے میں بین الاقوامی