تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 373 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 373

تاریخ احمدیت۔جلد 22 373 سال 1963ء ٹورانٹو میں قیام کے دوران حضور نے کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نمائندگان کی شوریٰ بھی کروائی اور اس میں جو نصائح اور ہدایات فرمائیں اُن کا خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں یہاں پر اپنی نئی پود کو سنبھالنے کے لئے شدید محنت کی ضرورت ہے۔دوسرے تبلیغ کی طرف خاص توجہ کی جائے۔نو جوان نسل کے لئے لٹریچر تیار کیا جائے جو ان کے تقاضوں کے مطابق ہو۔سٹوری بکس لکھی جائیں اور انہیں کثرت سے پھیلایا جائے۔T۔V کے بداثرات کے بارہ میں حضور نے کھل کر بتایا کہ کس قدر تباہ کن ہے اور اس سے بچنے کے کیا طریق ہیں۔دعاؤں پر خاص توجہ کی نصیحت فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ بچوں کو اس کی اہمیت خصوصیت سے بتائی جائے کہ دعا سے کس طرح مشکلات حل ہوتی ہیں اور ان سے نجات ملتی ہے۔تبلیغ کے سلسلہ میں فرمایا کہ اس کے لئے جنون پیدا کریں۔بچوں کو بتائیں کہ تبلیغ کیسے کرنی ہے۔اس کے بعد شوری کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں مثلاً بچوں کے لئے دینی کا رسپانڈنس کورس شروع کئے جائیں۔قرآن کلاسز شروع کی جائیں۔لائبریریاں قائم کی جائیں۔ہر قسم کی دینی معلوماتی کتب مہیا کی جائیں۔خدام الاحمدیہ کی کتب کا ترجمہ کیا جائے تبلیغی Tapes تیار کی جائیں بچوں کو تقریر کی مشق کرائی جائے۔۔T۔V پروگرام پیش کئے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے لئے اخبارات میں جگہ خرید کی جائے۔پاکستانی نوجوان ، امریکن اور کینیڈین احمدی اردو سیکھیں۔ہر احمدی گھرانہ میں روحانی خزائن کا سیٹ ہونا چاہئے۔19 ستمبر کو جمعہ تھا جو حضور نے ٹورانٹو میں پڑھایا۔۲۰ ستمبر کے دن سنگ بنیا در کھے جانے کے بعد جماعت کینیڈا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اور امریکہ سے آئے ہوئے احباب وخواتین سے انفرادی ملاقات فرمائی۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چارصد سے زائد فیملیز نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔۲۵ ستمبر کو حضور مانٹریال تشریف لے گئے۔۲۶ ستمبر کو خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور ایک مجلس استقبالیہ میں شرکت فرمائی۔نیز حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔احباب کو ملاقات کا شرف بھی بخشا۔۲۷ ستمبر کو حضور نے احباب جماعت کے ساتھ مل کر کھانا کھایا جس میں شہر کے میئر بھی شریک ہوئے۔۲۸ ستمبر کو ایڈمنٹن کے لئے روانگی ہوئی۔راستہ میں تین گھنٹے کے لئے سکاٹون ٹھہرے اور دو Interviews ریکارڈ کروائے اور احباب جماعت کے ساتھ کھانا کھایا۔رات کے گیارہ بجے ایڈمنٹن پہنچے صبح کو ایک گھنٹہ کا انٹرویو دیا۔دوپہر کا کھانا یہاں کے مقامی انڈین باشندگان کے ہمراہ کھایا۔شب