تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 365 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 365

تاریخ احمدیت۔جلد 22 365 سال 1963ء آٹوا، ملک غلام ربانی صاحب مرحوم ٹورانٹو ، سید داؤد احمد مانٹریال، چوہدری عبداللطیف صاحب آٹوا، اصغر حسین صاحب ٹورانٹو ، ڈاکٹر خلیفہ عبدالمومن صاحب، محمد برکات الہی جنجوعہ ، ڈاکٹر ساجد حسین مرحوم۔محترم جناب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ، وکیل التبشیر ۱۹۶۱ء میں امریکہ کے دورہ کے بعد کینیڈا بھی تشریف لائے تاکہ یہاں مشن کے قیام کا جائزہ لے سکیں۔مانٹریال وہ پہلا شہر ہے جہاں چند احمدی احباب نے مل کر مختصر سی جماعت قائم کی اور نمازوں کا اہتمام کیا اور یوں ۱۹۶۳ء میں با قاعدہ تنظیم عمل میں آئی۔جناب ڈاکٹر خلیفہ عبدالمومن صاحب صدر مقرر ہوئے۔دوسری تنظیم شہر ٹورانٹو میں ۱۹۶۶ء میں ہوئی اور جناب میاں عطاء اللہ صاحب مرحوم ( سابق ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ راولپنڈی) صدر مقرر ہوئے اور انہی کے مکان پر جماعت کے اجلاس اور نماز با جماعت شروع ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵ دسمبر ۱۹۶۶ء کو جماعت حکومت کے پاس رجسٹر ڈ ہوگئی اور اس کے پہلے ڈائریکٹر میاں عطاء اللہ صاحب مرحوم سید طاہر احمد صاحب بخاری، سردار حمید احمد صاحب اور اصغر حسین خان صاحب تھے۔۱۹۶۷ء میں سید طاہر احمد بخاری، مکرم غلام ربانی صاحب مرحوم اور خلیفہ عبدالعزیز صاحب بیرسٹر ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور اسی سال سید طاہر احمد صاحب بخاری صدر بنائے گئے۔اکتوبر ۱۹۶۷ء میں ملک کے دیگر شہروں میں جماعتوں کا قیام عمل میں آیا اور وسعت شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں سید طاہر احمد صاحب بخاری نیشنل پریذیڈنٹ اور چوہدری خلیل احمد صاحب صدر ٹورانٹو نامزد ہوئے۔۱۹۶۹ء میں خلیفہ عبدالعزیز صاحب نیشنل پریذیڈنٹ کینیڈا اور صاحبزادہ طاہر لطیف صاحب صدر ٹورانٹو اور مبارک احمد خاں صاحب مرحوم جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔۱۹۷۱ء میں مبارک احمد خاں صدر جماعت ٹورانٹو منتخب ہوئے۔انتظامی لحاظ سے جماعت کینیڈا خود مختار نہ تھی اور مرکزی طور پر جماعت امریکہ کے ماتحت تھی۔جولائی ۱۹۷۴ء میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید کینیڈا تشریف لائے اور اپنی نگرانی میں نیشنل پریذیڈنٹ کا انتخاب کروایا جس میں خلیفہ عبدالعزیز بیرسٹر نیشنل پریذیڈنٹ منتخب ہوئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ۱۹۶۷ء سے ۱۹۷۳ تک جماعت ٹورانٹو کی میٹنگز اور دیگر تقاریب YMCA کالج سٹریٹ ٹورانٹو میں منعقد ہوتی رہیں۔جناب سید منصور احمد صاحب بشیر ابن سید اقبال حسین صاحب بی۔ایس۔سی۔مولوی فاضل