تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 332
تاریخ احمدیت۔جلد 22 332 سال 1963ء ۱۹۶۳ء کے متفرق اہم واقعات خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں خوشی کی تقاریب ولادت شادی (۱) امتہ الحمید حمیر اصاحبہ بنت صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب ( ولادت ۵ جنوری ۱۹۶۳ء) (۲) پیر محی الدین طاہر صاحب ابن مکرم پیر معین الدین صاحب ( ولادت ۱۹ را پریل ۱۹۶۳ء) (۳) سیدا نیس احمد صاحب ابن محترم سید سید احمد ناصر صاحب (ولادت ۹ جون ۱۹۶۳ء) صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب ابن حضرت مصلح موعود کی شادی ۲ مارچ ۱۹۶۳ء کو قیصرہ بیگم صاحبہ بنت میاں سعید علی خان صاحب سے ہوئی اور یکم دسمبر ۱۹۶۳ء کو صاحبزادہ مرزا مجیب احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی شادی صاحبزادی امتہ الحلیم صاحبہ بنت (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے ساتھ عمل میں آئی۔احمدیوں کی نمایاں کامیابیاں اور اعزازات اس سال نو نہالانِ احمدیت نے اپنی ترقی کی رفتار تیز تر کر دی اور امتحانات، مباحثات، تقریری مقابلہ اور کھیل کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ملک میں اپنی علمی برتری منوالی۔امتحانات تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے طالب علم چوہدری فضل الرحمن صاحب ابن چوہدری غلام غوث صاحب سیکرٹری ٹاؤن کمیٹی ربوہ بی ایس سی آنرز اور ریاضی میں، پیر وحید احمد صاحب ابن پیر صلاح الدین صاحب ایم اے کے امتحان جیالوجی میں، ملک عزیز احمد صاحب ابن جناب عبدالکریم صاحب نوشہرہ ککے زئیاں لاہور کے فرسٹ ایئر آرکیٹیکچرل فائنل امتحان میں، طاہر احمد صاحب ملک ابن مکرم ملک حبیب احمد صاحب آف نوشہرہ ککے زئیاں انجینئر نگ کے فرسٹ ایئر کے امتحان میں ،