تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 249 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 249

تاریخ احمدیت۔جلد 22 249 سال 1963ء ماموں زاد بھائی اس کا نام میاں شیخ محمد ہے جو قادیان کا رہنے والا اور پوسٹ مین ہے۔(فہرست صحابہ قادیان میں آپ کا نام ۳۳۸ نمبر پر موجود ہے اور آپ کے کوائف حسب ذیل لکھے ہیں: شیخ محمد ولدیت میاں غلام قادر صاحب حلقہ مسجد اقصیٰ قادیان پیدائشی احمدی ۱۹۰۳ء سن زیارت ۱۸۹۳ء۔آپ کی خود نوشت روایات رجسٹر روایات جلد ۱۳ صفحہ ۳۹۴ ۴۰۰ میں درج ہیں۔دونوں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔حضور نے اس وقت مہندی لگائی ہوئی تھی اور پوستین جو زرد رنگ کی ہوتی تھی، پہنی ہوئی تھی اور آپ اس وقت نئے مہمانخانہ کے اوپر جس میں اب حضرت میاں بشیر احمد صاحب رہتے ہیں۔(یہ بیان اا نومبر ۱۹۳۹ء کا ہے ) ٹہل رہے تھے۔حضور نے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔میں نے عرض کی کہ حضور اُس نے خود ہی دعا کی تھی کہ یا الہی جلد تر انصاف کر جھوٹ کا دنیا سے مطلع صاف کر۔سوخدا تعالیٰ نے اس کو جو جھوٹا تھا مٹا دیا اور طاعون سے تھوڑے ہی دنوں کے اندر ہلاک کر دیا بلکہ ایک اس کا داماد بھی جو اس کا تیمار دار تھا ہلاک ہوا۔حضور نے دریافت فرمایا کہ اس کی کوئی اور تحریر اور مضمون بھی تمہارے پاس ہے تو ہم نے عرض کیا کہ حضور ہمارے پاس تو اور کوئی تحریر نہیں ہے شاید اس کے گھر سے کوئی اور مضمون مل جاوے مگر یہ جو تحریر ہے اس کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔حضور نے فرمایا کہ ہم اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں لکھنا چاہتے ہیں تم وہاں جا کر دریافت کرو کہ کوئی اور مضمون بھی اس کا ہے یا نہیں ؟ تمہارا نام بھی کتاب میں درج ہو جائے گا اور بعض دفعہ ایسے امور بھی مغفرت کا موجب ہو جاتے ہیں۔خیر پھر میں اور میرا ماموں زاد بھائی شیخ محمد دونوں ہی طالب پور میں گئے اور بہت جستجو کی کہ اس کی کتابیں دیکھیں مگر کوئی اور مضمون نہ ملا۔حضور نے پھر اس کو ہی حقیقۃ الوحی میں درج فرما دیا۔حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خاں صاحب زیروی 63 66 ولادت: ۱۸۸۷ء بیعت : اپریل ۱۹۰۵ ء وفات : ۲۱ مارچ ۱۹۶۳ء زیرہ ضلع فیروز پور میں احمدیت کی داغ بیل عالم ربانی حضرت مولا نا مولوی علی محمد صاحب کے ہاتھوں پڑی۔حضرت حکیم مولوی اللہ بخش صاحب آپ ہی کے شاگرد تھے جنہیں حضرت مولانا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے بارہ میں استخارہ کرنے کی تلقین فرمائی جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک نہایت واضح رؤیا کے ذریعہ امام الزمان کی سچائی آپ پر آفتاب کی طرح نمایاں کر