تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 192 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 192

تاریخ احمدیت۔جلد 22 192 سال 1963ء ہمیشہ نمایاں حصہ لیتے رہے ہیں تاریخ احمدیت کے مکمل سیٹ اپنی طرف سے پاکستان اور ہندوستان کی تمام مشہور لائبریریوں میں رکھوا دیں تا اس صدقہ جاریہ کا ثواب انہیں قیامت تک ملتا رہے۔اور وہ اور ان کی نسلیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ہوتی رہیں۔آمین والسلام خاکسار مرزا محموداحمد (خلیفہ اسیح الثانی ) ۴/۱۲/۶۳ جماعت احمدیہ کراچی کا پہلا سالانہ تربیتی اجتماع قبل ازیں جماعت احمدیہ کراچی کے خدام، انصار اور لجنہ اماء اللہ کے الگ الگ اجتماعات ہوتے تھے۔اس سال جماعت احمدیہ کراچی کا مشترکہ سالانہ اجتماع پہلی بار۲۴،۲۳ نومبر ۱۹۶۳ء کو احمدیہ ہال میں منعقد ہوا جس میں مولانا جلال الدین صاحب تمس ناظر اصلاح و ارشاد، مولانا ابوالعطاء صاحب، مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری اور (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید نے اہم دینی مسائل پر عالمانہ اور پُر مغز تقاریر فرما ئیں۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے پہلے روز اسلام اور موجودہ زمانے کے تقاضے“ کے موضوع پر دوسرے روز آخر میں ” جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر پر اثر خطاب فرمایا۔موجودہ زمانے کے تقاضوں کے تعلق میں آپ نے سرمایہ داری اور اشتراکیت کے اقتصادی نظام اور بے پردگی کے رجحانات، اخلاق اور قومیت کا خصوصی ذکر کیا ، قرآن کریم اور اسلامی تعلیم کی روشنی میں موجودہ زمانے کے تقاضوں کے بارہ میں اظہار خیال فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ موجودہ زمانے کے سائنسی تقاضوں کو صرف اسلام ہی پورا کر سکتا ہے کیونکہ سائنسی تحقیقات عیسائیت کی تعلیم کے برعکس قرآنی تعلیم کی تائید کرتی ہے۔( حضرت ) صاحبزادہ صاحب نے جماعتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اسلام کی حالت آج وہی ہے جو ابتدائے اسلام میں جنگ حنین کے وقت تھی جبکہ خدا کا رسول اکیلا رہ گیا تھا اور صحابہ کو اپنی طرف بلا رہا تھا۔خدا کا موعود خلیفہ آج ہمیں آواز دے رہا ہے کہ آؤ اور میرے ساتھ مل کر