تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 191
تاریخ احمدیت۔جلد 22 191 سال 1963ء اس مناظرہ کے انتظام و انصرام و جملہ اخراجات یاد گیر کے مخلص بزرگ حضرت سیٹھ شیخ حسن کے خاندان نے برداشت کئے۔ان دنوں سیٹھ عبدالحی صاحب جماعت یاد گیر کے امیر تھے۔یہ تحریری مناظرہ ، مناظرہ یاد گیر کے نام سے چھپ چکا ہے۔اس مناظرہ میں مولا نا محمد سلیم صاحب کے مندرجہ ذیل معاونین تھے۔مولانا بی عبدالله فاضل مالا باری ، مولانا شریف احمد صاحب امینی ، مولانا بشیر احمد صاحب ، مولوی سمیع اللہ صاحب، مولوی حکیم محمد دین ،صاحب، مولوی محمد عمر صاحب، مولوی عبداللطیف صاحب ملکانه ، مولوی فیض احمد صاحب ( مقامی مبلغ)، چوہدری فیض احمد صاحب سیکرٹری بہشتی مقبره قادیان - 236- سید نا حضرت مصلح موعود کا تاریخ احمدیت سے متعلق اہم پیغام ۴ دسمبر ۱۹۶۳ء کوسیدنا حضرت مصلح موعود خلیفہ لمسیح الثانی نے برادران جماعت کے نام تاریخ احمدیت کے سلسلہ میں ایک نہایت اہم پیغام دیا جس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔یہ پیغام الفضل ۱۰ دسمبر ۱۹۶۳ء کے صفحہ اول پر جلی قلم سے سپر دا شاعت کیا گیا۔" بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم برادران! وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جیسا کہ احباب کو علم ہے مولوی دوست محمد صاحب شاہد میری ہدایت کے ماتحت تاریخ احمدیت لکھ رہے ہیں۔الحمد للہ کہ خدا کے فضل سے انہوں نے اس کا چوتھا حصہ بھی مکمل کر لیا ہے۔استاذی المکرم حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفتہ المسیح الاوّل کے بلند مقام اور آپ کے عظیم الشان احسانات کا کم از کم تقاضا یہ ہے کہ جماعت کا ہر فرد آپ کے زمانہ کی تاریخ کی اشاعت میں پورے جوش و خروش سے حصہ لے اسے خود بھی پڑھے اور دوسروں کو بھی پڑھائے بلکہ میں تو یہ بھی تحریک کروں گا کہ جماعت کے وہ مخیر اور مخلص دوست جو سلسلہ کے کاموں میں