تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 190 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 190

تاریخ احمدیت۔جلد 22 190 سال 1963ء بعد فوج میں بھرتی ہو کر کراچی چلے گئے تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد موصوف سلسلہ کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر ۳۵ برس تھی اور آپ غیر شادی شدہ تھے۔آپ کی تبلیغ سے آپ کے چھوٹے بھائی جناب ڈاکٹر اولا د حسین صاحب اور آپ کی ہمشیرہ احمدی ہوئیں۔شہید عبدالرحیم صاحب برہمن بڑیہ ضلع تارواں گاؤں کے رہنے والے تھے۔شہادت کے وقت 232 66 ان کے دو بچے اور تین بچیاں تھیں جو سب سلسلہ سے اخلاص کا تعلق رکھتے ہیں۔بڑے بیٹے مکرم مسلم صاحب سرکاری ملازم ہیں اور چھوٹے بیٹے مکرم رستم صاحب آج کل تحکیم میں مقیم ہیں۔بھارت میں چار معرکۃ الآراء مناظرے اس سال کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس میں بھارت کے طول و عرض میں نہ صرف احمدیت کی تبلیغ صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ( ناظر دعوت و تبلیغ) کی زیر نگرانی پورے جوش و خروش سے جاری رہی بلکہ چار معرکۃ الآراء مناظرے بھی ہوئے جن سے احمدیت کی دھاک بیٹھ گئی اور بھارتی احمد یوں کے حو صلے غیر معمولی طور پر بڑھ گئے۔(۱) مناظره از وضلع رانچی (منعقده ۵ امئی ۱۹۶۳ء) موضوع وفات مسیح، احمدی مناظر جناب سید فضل عمر صاحب کنگی ، غیر احمدی مناظر جناب مولوی عبدالغفار صاحب مظفر نگری۔(۲) مناظرہ کلکتہ ( منعقدہ ۷ جولائی ۱۹۶۳ء) موضوع ختم نبوت، احمدی مناظر مولا نا محمد سلیم صاحب مجاہد بلاد عربی، غیر احمدی مناظر مولوی محمد اسمعیل صاحب سونگھڑ وی دیو بندی۔234 (۳) مناظرہ پونچھ ( منعقده ۲۹ ۳۰۰ ستمبر ۱۹۶۳ء) موضوع : نبوت و صداقت حضرت مسیح موعود، احمدی مناظر جناب مولا نا محمد سلیم صاحب،شیعہ مناظر سید احمد رضوی صاحب۔(۴) مناظرہ یاد گیر علاقہ میسور ( تحریری) منعقده ۲۵،۲۴٬۲۳ نومبر ۱۹۶۳ء موضوع : وفات مسیح و ختم نبوت و صداقت حضرت مسیح موعود ، احمدی مناظر مولانا محمد سلیم صاحب، غیر احمدی مناظر مولوی عبدالواحد صاحب رحمانی۔