تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 188 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 188

تاریخ احمدیت۔جلد 22 188 سال 1963ء (انگریزی)، (۱۲) حیات طیبہ (انگریزی) ، (۱۳) نظام نو (انگریزی وتر کی ) ، (۱۴) میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں (انگریزی اور فرانسیسی) ، (۱۵) محمد صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے نجات دہندہ (انگریزی) ، (۱۶) دنیا کا حسن (۱۷) احمدیت کیا ہے۔(انگریزی)، (۱۸) اسلام کا اقتصادی نظام (انگریزی) (۱۹) اسلام اور دیگر مذاہب (عربی)، (۲۰) دیباچہ تفسیر القرآن (انگریزی، ترکی ) ، (۲۱) اشتراکیت اور جمہوریت (انگریزی)، (۲۲) سلسلہ احمدیہ (انگریزی) ، (۲۳) پیام احمدیت (فارسی ) ، (۲۴) سیرۃ طیبہ (انگریزی) ، (۲۵) احمدیت کا مستقبل (انگریزی)، (۲۶) روحانیت کے دوستون (انگریزی)، (۲۷) در منثور (انگریزی)، (۲۸) در مکنون (انگریزی)، (۲۹) اسلام اور کمیونزم (انگریزی)، (۳۰) خاتم النبین" کے معنی (انگریزی)، (۳۱) مسیح کشمیر میں (انگریزی، فرانسیسی)، (۳۲) بابی اور بہائی مذہب (انگریزی)، (۳۳) وجود باری تعالی (انگریزی) ، (۳۴) جماعت احمدیہ اور انگریز (عربی)، (۳۵) اسلام ترقی کی شاہراہ پر (انگریزی، فرانسیسی)، (۳۶) ہمارے بیرونی مشن (انگریزی)، (۳۷) اسلام اور غلامی (انگریزی)، (۳۸) اسلام افریقہ میں (انگریزی)، (۳۹) اشاعت اسلام اور ہماری ذمہ داریاں (انگریزی)، (۴۰) نماز (فرانسیسی)، (۴۱) مقامات النساء (انگریزی)، (۴۲) حیات احمد (عربی)، (۴۳) تعبیر اسلام (انگریزی) -An Interpretation of Islam ان کتب کے علاوہ بعض دیگر کتب کے تراجم کروائے جاچکے ہیں جوذ رائع میسر آنے پر انشاء اللہ تعالی طبع کروا دئیے جائیں گے۔ان میں چشمہ معرفت، آئینہ کمالات اسلام، کشتی نوح (فرانسیسی)، حقیقۃ الوحی ، نورالحق ، تقدیر الہی، سیر روحانی تفسیر سورۂ مریم تفسیر سورۂ کہف ، آئینہ جمال تبلیغ ہدایت، ختم نبوت کی حقیقت وغیرہ کتب شامل ہیں۔کتب سلسلہ کے علاوہ مشنوں کی طرف سے جو جرائد اور اخبارات دنیا کی مختلف زبانوں میں نکالے جارہے ہیں اُن کی تعداد اس وقت ۲۲ ہے۔نئے مشعوں کا قیام: چند سال ہوئے حضرت مصلح موعود نے اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ ہر سال ایک مشن ضرور کھولنا چاہئیے۔حضور کی اس خواہش کے احترام میں گزشتہ دس سال کے عرصہ میں ہم نے کم و بیش پندرہ نئے مشن کھولے ہیں۔گو ہمارے مالی وسائل اس کے متحمل نہ تھے لیکن خدا تعالیٰ پر تو کل کرتے ہوئے ہر سال ہم نے اپنا قدم آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔