تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 177
تاریخ احمدیت۔جلد 22 177 سال 1963ء دے تا احمدیت کی فتح کا دن قریب سے قریب تر آ جائے اور قیامت کے دن ہم سب اللہ تعالیٰ کے نزدیک سرخرو ہوں۔امین یارب العلمین۔والسلام بشیر ہال کا افتتاح خاکسار مرزا ناصر احمد ۹ استمبر ۱۹۶۳ء 20 220 تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی عمارت میں اس سال ایک وسیع اور خوبصورت ہال کا اضافہ ہوا جس کا نام حضرت قمر الانبیاء کی یاد میں بشیر ہال" رکھا گیا۔(حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ۶ اکتو بر ۱۹۶۳ء کو اس ہال کا افتتاح کیا اور سکول کے ممبران، اسٹاف اور طلبہ کو تلقین فرمائی کہ وہ اپنے اندر وہ بلند پایہ اوصاف پیدا کریں جو حضرت میاں صاحب کا طرہ امتیاز تھے۔اس تقریب میں صدر انجمن اور تحریک جدید کے ناظران، وکلاء صاحبان اور نگران بورڈ کے ارکان کے علاوہ ملک حبیب الرحمن صاحب (وفات ۲۰ ستمبر ۱۹۸۷ء) ڈپٹی ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز اور چینوٹ اور لالیاں کے ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔تقریب کے اختتام پر طلباء میں شیرینی تقسیم کی گئی۔تعلیم الاسلام کالج گھٹیالیاں کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد اور ہوٹل کی عمارت کا افتتاح اگست ۱۹۶۱ء سے صدر انجمن احمدیہ کی زیر نگرانی ضلع سیالکوٹ کی احمدی جماعتوں کے ایثار اور قربانی کے نتیجہ میں قصبہ گھٹیالیاں میں انٹر میڈیٹ کا لج جاری تھا۔اس سال ۱۳ راکتو بر ۱۹۶۳ء کو کالج کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس کے ہوٹل کی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔اس سلسلہ میں سید حسنات احمد صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی صدارت میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر صاحب کا لج کمیٹی بابو قاسم دین صاحب نے (حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا جس کے جواب میں آپ نے ایک ایمان افروز تقریر فرمائی اور صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے بیس ہزار کا چیک اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی طرف سے چھ ہزار کا چیک بطور عطیہ کالج کمیٹی کے صدر صاحب کو عطا فرمایا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی تقریر کے بعد ڈ پٹی کمشنر سید حسنات احمد صاحب نے خطاب کیا اور