تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 164 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 164

تاریخ احمدیت۔جلد 22 164 سال 1963ء کمشنر جناب جی احمد صاحب، ڈاکٹر قاضی مظہر حسین صاحب، مولانا فضل الکریم صاحب ایڈووکیٹ اور دیگر متعدد شخصیات اور اعلیٰ افسران نے شرکت فرمائی۔اس موقعہ پر بھی حاضرین کی درخواست پر حضرت صاحبزادہ صاحب اور ارکان وفد نے خطاب فرمایا اور بعض سوالوں کے جواب دیئے۔۳۰ ستمبر کو حضرت صاحبزادہ صاحب مرکزی وفد کے ارکان اور مولوی محمد صاحب (امیر صوبائی) شمس الرحمن صاحب بیرسٹر ایٹ لاء ( صوبائی جنرل سیکرٹری ) ،محمد سلیمان صاحب (صوبائی سیکرٹری مال ) اور بعض دیگر احباب کی معیت میں بذریعہ ٹرین برہمن بڑ یہ تشریف لے گئے اور اسٹیشن سے ایک جلوس کی شکل میں جامع مسجد احمدیہ میں پہنچے جہاں آپ نے سب سے پہلے حضرت مولوی سید عبدالواحد صاحب کے مزار مبارک پر اجتماعی دعا کی۔بعد ازاں مسجد میں جناب غلام صمدانی صاحب وکیل ، زعیم انصار اللہ نے جماعت احمدیہ برہمن بڑیہ کی طرف سے ایڈریس پیش کیا۔یہ ایڈریس مطبوعہ تھا اور زمان پرنٹنگ ورکس ( Zaman Printing Works, 2/1 Kamartly Plane 1 - Dacca /۳۲ کمار تولی لین ڈھاکہ۔اسے طبع کرایا گیا تھا۔(اس کی ایک کاپی شعبہ تاریخ احمدیت میں محفوظ ہے۔) (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ایڈریس کے جواب میں ایک ایمان افروز تقریر کی اور احباب جماعت کو بہت قیمتی نصائح سے نوازا۔پھر نماز عشاء کے بعد آپ نے ایک استقبالیہ میں شرکت فرمائی جس کا اہتمام مقامی جماعت نے آپ کے اعزاز میں کیا تھا۔اس تقریب میں متعد د مسلمان معززین کے علاوہ بعض مقامی افسران نیز بعض ہندو اور عیسائی صاحبان بھی موجود تھے۔جناب غلام صمدانی صاحب نے وفد کا تعارف کرایا بعد ازاں خاصی دیر تک سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ جاری رہا۔تقریب کے اختتام پر احمدی پاڑہ ( محلہ ) میں تشریف لے آئے اور آدھ یا پون گھنٹہ کے مختصر قیام کے بعد ۳ بجے شب اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئے اور بذریعہ ٹرین قریباً چار گھنٹے کے بعد ڈھا کہ پہنچے۔اس رات برہمن بڑیہ کے تمام مخلص احمدی احباب جاگتے رہے اور کمال اخلاص و محبت سے آپ کو الوداع کیا۔یکم اکتوبر کی شام کو آپ نرائن گنج تشریف لے گئے۔مسجد احمد یہ میں تقریر فرمائی اور عہد یداران کو دارالتبلیغ کے لئے مزید زمین حاصل کرنے کے بارے میں ہدایات دیں اور پھر سب دوستوں کو