تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 449 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 449

تاریخ احمدیت 449 جلد 21 صاحب بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔میں آپ کے والد صاحب محترم کو تحریک کرتا رہتا ہوں کہ لندن کے نوجوان پاکستانیوں کی تربیت کا کام سنبھالیں۔اب قریباً دوسو احمدی نوجوان وہاں پہنچ چکا ہے۔انہیں اگر منظم کیا جائے تو بڑی طاقت ہے۔والسلام مرزا بشیر احمد 62-06-26 حضرت چوہدری محمد حسین صاحب کے قیام انگلستان اور حضرت قمر الانبیاء کے ارشاد کی تعمیل سے متعلق ایک مفصل نوٹ آپ کے صاحبزادے چوہدری محمد عبدالرشید صاحب مقیم لنڈن کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضرت والد صاحب کے چند واقعات زندگی جن کا تعلق آپ کے انگلستان میں قیام سے ہے عرض کرتا ہوں۔(1) حضرت والد محترم انگلستان میں اپریل 1959 ء میں تشریف لے گئے۔اور دسمبر 1962 ء تک لندن میں ہی قیام فرمار ہے۔جب آپ اپریل 1959 ء میں تشریف لائے تو آپ کی دونوں آنکھوں میں موتیا اترا ہوا تھا۔جس کی وجہ سے بہت تکلیف تھی۔ہر وقت گھبراہٹ رہتی تھی کہ اب میری نظر ٹھیک نہیں رہی میں تلاوت کس طرح کروں گا۔ہم ان کو بہت تسلی دلاتے کہ ہم آپ کو پڑھ کر سنا ئیں گے۔لیکن پھر بھی گھبراہٹ برقرار رہی۔چند روز بعد ایک خواب کی بناء پر آپ نے فرمایا کہ میرا خدا زندہ خدا ہے۔وہ میری مدد کرے گا اور میری بینائی بحال کر دے گا۔خدا کے فضل سے بالکل ایسا ہی ہوا۔الحمد للہ ! (2) لندن میں جب ان کی آنکھیں ڈاکٹروں کو دکھائی گئیں تو ان کی عمر اس وقت 68 سال کی تھی۔ڈاکٹر لی جو کہ مور فیلڈ ہسپتال لندن کے خاص ڈاکٹر تھے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن تو میں کر دیتا ہوں لیکن آنکھوں میں نور نہیں ڈال سکتا۔نور ڈالنے کے بارے میں میں بالکل بے بس ہوں۔چار ماہ کے عرصہ میں ان کی دونوں آنکھوں کا مور فیلڈ ہسپتال میں آپریشن ہوا۔پھر آپ تین چار ہفتہ کے بعد گھر تشریف لے آئے۔آرام کرنے کے بعد آپ میرے ساتھ ڈاکٹر لی کے پاس گئے تاکہ پتہ چلے کہ آنکھوں کا کیا حال ہے۔آنکھیں دیکھنے سے قبل ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ جو کچھ میرے بس میں تھا میں نے کر دیا تھا۔مزید کچھ نہیں کر سکتا۔اس پر پیارے ابا جان نے فرمایا۔ڈاکٹر صاحب آپ تو حضرت عیسی علیہ السلام کے مرید ہیں۔وہ تو بقول آپ کے مردوں کو زندہ کر دیتے تھے تو