تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 300 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 300

تاریخ احمدیت 300 جلد 21 رکھتے تھے۔خدمت دین کو ہر چیز پر مقدم رکھا۔برصغیر کی احمدی جماعتوں کی تعلیم وتربیت میں حصہ لینے کے آپ کو خاص مواقع میسر آئے۔قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ”حنیفا قرار دیا گیا ہے۔آپ اس کا مطلب یہ بھی بیان فرمایا کرتے تھے کہ احکام خداوندی کی بجا آوری میں حضرت ابراہیم علیہ السلام عام لوگوں کی طرح ادھر اُدھر نہیں دیکھتے تھے کہ کوئی اور بھی ساتھ دیتا ہے یا نہیں بلکہ سید ھے اس کام میں تند ہی سے لگ جاتے تھے۔یہی طریق عمل پوری عمر حضرت مولوی صاحب کے پیش نظر رہا۔ایک کامیاب اور پُر جوش مبلغ اور مقبول مقرر ہونے کے باوجود بے نفس اور بے ریا طبیعت کے مالک تھے۔قرآن مجید سے آپ کو گہرا شغف تھا اور درس قرآن مجید آپ کی روح کی غذا تھی۔ساری عمر تجد پڑھی اور حد درجہ تضرع کے ساتھ سجدہ گاہ ہمیشہ آنسوؤں سے تر رہی۔فرمایا کرتے تھے جوانی میں ہمت تھی۔عبادت کا بہت موقع ملتا تھا۔اکثر ساری ساری رات عبادت میں گزرتی اور ایسا محسوس ہوتا جیسے فی الواقع اللہ تعالیٰ سے باتیں ہو رہی ہیں۔ان دنوں کو بڑی حسرت سے یاد کرتے۔آپ عبادات میں ہمیشہ مستعد رہے۔وفات سے تھوڑی دیر پہلے ظہر اور عصر کی نمازیں لیٹے لیٹے جمع کر کے پڑھیں اور سرخرو ہو کر اپنے مولائے حقیقی کے حضور میں حاضر ہو گئے۔خالد احمد بیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے آپ کی وفات پر حسب ذیل نوٹ سپر د قلم فرمایا: آپ کی طبیعت میں شروع ہی سے خدمت دین کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔زمانہ طالب علمی میں بھی آپ نیکی اور خدا ترسی کے لئے مشہور تھے۔آپ مدرسہ احمدیہ کی پانچویں چھٹی جماعت میں پڑھتے تھے کہ جماعت کی طرف سے تحریک ہوئی کہ نو جوانوں کو میدان جنگ میں جا کر خدمات بجالانی چاہئیں۔آپ نے بھی اپنے آپ کو پیش کر دیا اور منتخب ہو گئے۔چار سال کے بعد واپس آکر پھر تعمیل تعلیم کے لئے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔غالباً وہ چھٹی جماعت میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ان دنوں مدرسہ احمدیہ کی آٹھویں جماعت مولوی فاضل کلاس ہوتی تھی۔اس جماعت میں پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا جاتا تھا۔ہم سات طلباء نے 1924 ء میں مولوی فاضل کا امتحان دیا تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم سب کامیاب ہو گئے تھے۔محترم مولوی عبدالغفور صاحب بھی ان کامیاب طلباء میں سے تھے۔ہمارے کلاس فیلو طلباء میں سے اکثر دوسرے کاموں پر لگ گئے۔لیکن خاکسار اور مولوی عبدالغفور صاحب حضرت حافظ روشن علی صاحب کے پاس مبلغین کلاس میں تکمیل تعلیم اور تبلیغی ٹریننگ حاصل کرنے کے 14