تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 220 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 220

تاریخ احمدیت اولاد 220 کا پورا حق ادا فرماتے۔ایک شام کو میں گورداسپور سے آیا تو سردی زیادہ تھی۔مجھے گرم جرابوں کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔اور آپ کے لئے یہ بات جائے تعجب تھی۔آپ اسی وقت اندر سے ایک نیا عمدہ گرم جرابوں کا جوڑ الائے اور فرمانے لگے میں نے خود اپنے ہاتھوں سے آپ کے پاؤں میں ڈالنی ہیں۔میں نے ہر چند انکار کیا لیکن آپ کی بات ماننی پڑی۔اور آپ نے خود وہ جوڑا اس عاجز کو پہنایا۔یہ عجیب شفقت اور عاجزی کا اظہار تھا۔اللہ تعالیٰ آپ پر بے انتہا فضل فرمائے۔ایک دو ماہ تک ہر ہفتہ آپ کے پاس رہنے کے بعد میں نے عذر کیا کہ چونکہ سلسلہ کے بعض کام میرے سپرد ہیں اور دوستوں کو دور آنے میں تکلیف ہوتی ہے اس لئے مجھے مہمان خانہ میں ہی جانے کی اجازت دیں۔آپ نے بہت تأمل کے بعد اجازت فرمائی لیکن اس کے بعد بھی ہمیشہ دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔اور اس میں بہت خوشی محسوس کرتے۔1۔صاحبزادہ میاں عباس احمد خان صاحب 2۔صاحبزادی آمنہ طیبہ بیگم صاحبہ زوجه صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 3۔صاحبزادی طاہرہ بیگم صاحبہ زوجه صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب 4۔صاحبزادی زکیہ بیگم صاحبہ زوجہ صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب 5۔صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ زوجه صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب 6۔صاحبزادی شاہدہ بیگم (ولادت 2 جون 1920ء) ولادت 18 مارچ 1919ء) (وفات 27 مارچ 1996 ء ) ( ولادت 3 جون 1921 ء ) (ولادت 23 نومبر 1923ء) ولادت 20 جون 1927ء) جلد 21 ولادت 31اکتوبر 1934 ء) 7۔صاحبزادہ شاہد احمد خان پاشا صاحب ولادت 19 اکتوبر 1935ء) 8۔صاحبزادی فوزیہ بیگم صاحبہ 9۔صاحبزادہ میاں مصطفی احمد خان صاحب ولادت 10 جولائی 1943 ء )198 (ولادت 22 نومبر 1941ء)