تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 101
تاریخ احمدیت 101 جلد 21 ( 19 ) شان رسول عربی (مولوی سلطان احمد صاحب پیر کوئی رکن شعبه ز و دنویسی ربوہ ) (20) پاکستان کے گوردوارے ( گیانی عباداللہ صاحب ریسرچ سکالر سکھ مذہب) (21) گورو گرنتھ صاحب اور اسلام ( ناشر ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور ) (22) حضرت سرور کائنات اور عبادت میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی) (23) الاسراء والمعراج (مولوی شریف احمد صاحب امینی مبلغ نا شر سیٹھ معین الدین صاحب صدر جماعت چنته کنتہ ، آندھرا، بھارت) (24) بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام اور اس کے نتائج (مولانا نذیر احمد صاحب مبشر سابق انچارج مشن غانا ) (25) فضل عمر هجری شمسی دائمی تقویم ضمیمه مجمع البحرین ( جمعدار فضل الدین صاحب کمبوه حمزه ) (26) راه ایمان ( مکرم شیخ خورشید احمد صاحب اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ) قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اس پر تبصرہ لکھا کہ۔کلمہ طیبہ اور ارکان اسلام اور نماز روزہ کے مسائل سے شروع کر کے اس رسالے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختصر سے حالات اور خلافت کا بابرکت نظام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ضروری تعلیم اور اخلاق فاضلہ اور سلسلہ احمدیہ کی ہدایات اور مرکزی نظام جماعت وغیرہ کے متعلق مفید معلومات ایسے رنگ میں جمع کر دیئے گئے جو چھوٹی عمر کی بچیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔در حقیقت اس رسالہ نے جماعت کی ایک حقیقی ضرورت کو پورا کیا ہے۔66