تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 76 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 76

تاریخ احمدیت 76 جلد 21 9966 صاحب پر کی ہے ، سیکرٹری جنرل آپ کے ان تحائف اور نیک جذبات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“ آپ کا خیراندیش ڈبلیویجسٹر پرنسپل سیکرٹری ماہ اپریل اور مئی میں کئی ایک غیر ملکی وفود اور نمائندے لائبیریا آئے اور تقریبا سب سے حسب موقعہ رابطہ پیدا کر کے انہیں احمدیہ مشن اور جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں سے آشنا کرایا گیا بعض کو سلسلہ کا اسلامی لٹریچر انگریزی اور عربی میں پیش کرنے کے علاوہ تحریراً بھی تفصیل سے اسلام کی تعلیم واصول کے ضروری حصوں کی فلاسفی ان پر واضح کی گئی اور دعوت دی گئی۔ماہ مئی کے آخر میں فیڈ ریشن آف نائیجیریا کے چیف جسٹس سر د ٹیمولا ایک ہفتہ کے لئے سرکاری طور پر یہاں تشریف لائے۔انہیں ایک خاص میمورنڈم کے ذریعہ جماعت احمد یہ لائبیریا کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔اور مختصراً اسلام کی تعلیم اور خصوصاً بعض قانونی نظریات ان پر واضح کئے نیز انہیں دعوت دی گئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دعاوی اور قرآن کریم کی پیش کردہ تعلیم پر سنجیدگی سے غور کریں اور اسلام قبول کر کے سعادت دارین حاصل کریں۔میمورنڈم کے ساتھ انہیں اسلامی اصول کی فلاسفی ، لائف آف محمد اور دیگر اہم احمد یہ لٹریچر کے علاوہ اسلامک لاء پر ایک اہم کتاب آؤٹ لائن آف مسلم لاء اور اسلام میں انصاف کا تصور“ (از چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب) بھی تحفہ پیش کی گئیں جو کہ انہوں نے خوشی اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ قبول کرتے ہوئے مطالعہ کرنے کا وعدہ کیا۔حال ہی میں مصر کی ایک مشہور سوسائٹی جمعیۃ الاتحاد بین المذاہب کے جنرل سیکرٹری مسٹر بھجات قندیل اپنی سوسائٹی کی طرف سے افریقن ممالک کا دورہ کرتے ہوئے لائبیریا آئے۔ان سے جمہوریت عربیہ متحدہ کے سفارت خانہ کے ذریعہ میری ملاقات ہوئی اور خاکسار نے انہیں احمد یہ مشن میں آنے کی دعوت دی۔سفارت خانہ کے نائب سفیر مسٹر انور فرید ہمارے اور ہماری تبلیغی کارروائیوں کے بڑے مداح ہیں چنانچہ آپ نے ڈاکٹر بلی گراہم مسیحی مناد کے نام میری تبلیغی چٹھی کی بہت سی کا پیاں مجھ سے حاصل کر کے مزوریا کے مختلف با اثر عیسائیوں اور سفارت خانوں کے کارکنوں کو اپنی طرف سے پیش کی تھیں انہوں نے مسٹر بھجات صاحب سے میرا تعارف کرا کے خود ہی انہیں جماعت احمدیہ کی یورپ و افریقہ اور امریکہ میں تبلیغی سرگرمیوں سے مختصراً آگاہ کیا۔