تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 562
تاریخ احمدیت 562 جلد 21 احمدیت کو ساری دنیا میں پھیلانا ہے بے شک یہ بہت بڑا کام ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس وقت ہماری جماعت کے ہاتھوں سے کام لینا چاہتا ہے پس مبارک ہے وہ جس نے یہ کام سرانجام دیا اور افسوس اس پر جو اس کے لئے آگے نہ بڑھا اور اس نے یہ قیمتی موقع ضائع کر دیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو اس بابرکت اجتماع سے ہر رنگ میں فائدہ اٹھانے اور اپنے اندر ایک نیک اور پاک تغیر پیدا کرنے کی توفیق بخشے تا کہ اسلام کی اشاعت کا کام جو صرف ہماری زندگیوں تک محدود نہیں بلکہ قیامت تک آنے والی نسلوں تک ممتد ہے وہ پوری شان کے ساتھ سرانجام پائے اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے وارث ہوں۔آمین یارب العالمین خاکسار مرز امحموداحمد خلیفة المسح الثانی 184 25-12-62