تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 549 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 549

تاریخ احمدیت 549 جلد 21 سالانہ کا نفرنس میں شرکت کرنے کے لئے مجھے پاکستان میں احمدی جماعت کے مرکز۔۔۔۔ربوہ بھی جانا تھا۔مگر ابھی تک پاسپورٹ ہی نہیں ملا۔۔۔۔کانفرنس کب کی ختم ہو چکی ہے لیکن پاسپورٹ کے کاغذات شاید کسی کلرک بادشاہ یا تھانیدار کی میز پر چکر کاٹ رہے ہیں۔ایک نہ ایک دن ربوہ جانے کی خواہش بھی ضرور پوری ہو جائے گی۔فرصت ملی تو احمدی جماعت کے متعلق پھر کبھی لکھوں گا۔۔۔۔ابھی تو میں اس کا مطالعہ ہی کر رہا ہوں۔اخیر میں میرا یہ نوٹ نامکمل رہ جائے گا اگر میں جناب محمد لطیف صاحب کے علاوہ حضرت شہامت علی صاحب اور جناب عبدالعظیم صاحب مینیجر احمد یہ بکڈپو کا شکریہ ادا نہ کروں جنہوں نے میرا پُر خلوص اور پرتپاک خیر مقدم کیا۔180 مقدس قافلہ قادیان پاکستانی زائرین کی فہرست پاکستان سے جلسہ سالانہ قادیان 1962ء میں شرکت کرنے والے مقدس قافلہ کے امیر قریشی محمود احمد صاحب ایڈوکیٹ اور جائنٹ امیر سید میر داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ تھے۔حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب ناظر خدمت درویشاں کے قلم مبارک سے اس بابرکت قافلہ میں شامل مخلصین احمدیت کی مکمل فہرست ذیل میں زیب قرطاس کی جاتی ہے۔یہ قافلہ 17 دسمبر 1962ء کولا ہور سے بذریعہ ریل روانہ ہوا۔1۔چوہدری احمد جان صاحب 54-R سید پوری گیٹ راولپنڈی 2۔حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری احمد جان صاحب 3۔ڈاکٹر اعظم علی خان صاحب نئی منڈی گجرات 4۔مولانا ابوالعطاء صاحب 5- امتہ اللہ بیگم صاحبہ بیوہ فیض احمد صاحب محلہ واٹر ورکس سیالکوٹ شہر 6۔مہر اللہ دتا صاحب محلہ سنت پورہ لائل پور 7- حسن بیگم صاحبہ زوجہ مہر اللہ دتہ صاحب 8۔امتہ الحفیظ شاکر بنت میاں عبد الحق صاحب شاکر ربوہ 9۔ملک اکرام اللہ خان صاحب معرفت طارق ٹرانسپورٹ جو دھامل بلڈ نگ لاہور 10۔امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ محمد امجد خان صاحب سمن آباد لاہور