تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 441
تاریخ احمدیت 441 جلد 21 جھولی پوری طرح بھر کر واپس آئیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعہ میرے حج کو بہترین صورت میں قبول کرے اور آپ کو بھی جو نیک دعائیں آپ کو یاد ہوں یا خیال میں آئیں وہ بھی سب کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو بہترین دعاؤں کی توفیق دے۔الغرض اس سفر میں اور ارض حرم میں مجسم دعا بن جائیں۔میں نے یہ مختصر نوٹ بیماری کی حالت میں لکھے ہیں مگر جو کچھ میں نے لکھا ہے میرے دل میں اس سے بہت کچھ زیادہ نیک آرزوئیں اور نیک حسرتیں ہیں اللہ تعالیٰ میرے عمل کے مطابق نہیں بلکہ دل کی آرزؤں کے مطابق مجھ سے سلوک فرمائے آمین۔سپردم بتو مایه خویش را تو دانی حساب کم و بیش را والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد 19-03-62 جامعہ احمدیہ میں رڈ عیسائیت کی ٹرینینگ کا خاص انتظام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سید داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ کو پے در پے تین مکتوبات تحریر فرمائے جن میں زور دیا کہ اس مرکزی درسگاہ کے طلبہ میں مقابلہ عیسائیت کی ٹریننگ کا خاص انتظام ہونا چاہیے۔آپ کے خطوط کا متن درج ذیل کیا جاتا ہے:۔1 - مکرمی محترمی پرنسپل صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی اہم ترین اغراض میں سے ایک غرض کسر صلیب ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود نے اپنی زندگی میں مسیحیت کے باطل خیالات کے خلاف زبر دست جہاد جاری رکھا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قرآن اور انجیل اور دیگر شواہد سے فوت شدہ ثابت کر دیا۔مگر کچھ عرصہ سے بعض احمدی بھی اس غلط فہمی میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ گو یا وفات مسیح کا مسئلہ صرف احمد یوں اور غیر احمدیوں کے درمیان تعلق رکھتا ہے حالانکہ اس کا زیادہ تعلق مسیحیت کے ساتھ ہے۔آپ مہربانی کر کے اپنے طلباء میں اس مسئلہ کی اہمیت سمجھانے کی بار بار کوشش فرمائیں اور مسیحیت کے مقابلہ پر طلباء کی خاص ٹرینگ کا انتظام کریں۔وفات مسیح کا مسئلہ در اصل دو دھاری تلوار ہے ایک طرف وہ غیر احمدیوں کے باطل