تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 439
تاریخ احمدیت 439 جلد 21 صاحب نے اپنے قلم مبارک سے انہیں درج ذیل ہدایات دیں جن پر انہوں نے حتی المقدور پوری طرح عمل کیا اور اس مبارک سفر کے آغاز سے لیکر اختتام تک دعاؤں میں مصروف رہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی یہ بیش قیمت اور زریں ہدایات احمدی حجاج کے لئے مشعل راہ ہیں۔آپ نے تحریر فرمایا کہ :- ”بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود مکرم و محترم مولوی عبد اللطیف صاحب شاہد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ (1) آپ میری طرف سے فریضہ حج ادا کرنے کے لئے ارض حرم میں تشریف لے جار ہے ہیں۔اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کے ذریعہ میری دیرینہ آرزو کو بصورت احسن پورا فرمائے اور آپ کے ذریعہ میرے حج کو بہترین برکات کے ساتھ قبول کرے اور مجھے اس کے بہترین ثواب سے نوازے اور آپ کو بھی اس کے ثواب سے حصہ عطا کرے کیونکہ آپ میرے حج کا واسطہ بن رہے ہیں۔ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم ونرجوامنك خيرا الثواب وخير الدنيا والآخرة (2) جو ہدایات میں نے محترم احمد صاحب کو ام مظفر احمد کی طرف سے حج بدل کرنے کے موقعہ پر لکھ کر دی تھیں ان کو بھی غور سے پڑھ لیں اور انہیں ملحوظ رکھیں۔(3) سارا سفر در دو سوز کی دعاؤں میں گزاریں اور سورۃ فاتحہ اور درود پر بہت زور دیں اور اپنے قلب میں رفت اور حضور کی کیفیت پیدا کریں اور ہر وقت یہ تصور رکھیں کہ آپ خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہیں اور اس مقدس زمین میں جارہے ہیں جو خدا کے محبوب کی زمین ہے۔جس میں صحابہ جیسی مقدس جماعت نے جنم لے کر دنیا کو نو رو برکت سے بھر دیا اور رات کی تاریکی کو دن کی روشنی میں بدل دیا۔(4) پہلی نظر میں جو آپ کی بیت اللہ پر پڑے اس میں ذکر الہی کو بلند کرتے ہوئے یہ عرض کریں کہ اے ارض حرم اور اے بیت عقیق میں تجھے خدا کے عاجز بندے مسیح موعود کے ایک نالائق فرزند بشیر احمد کا سلام اور دعائیں پہنچاتا ہوں۔خدا کا عاجز بندہ اپنی بے شمار کمزوریوں کے باوجود اپنے خالق و مالک اور حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر اس زمانہ میں رسول پاک کے نائب حضرت مسیح موعود کے ساتھ شدید محبت اور عقیدت رکھتا ہے۔سو اے آسمانی آقا میں تیرے اس بندے کی طرف سے عرض کرتا ہوں کہ تو اس کی کمزوریوں سے درگزر فرما اور اس کا انجام بخیر اور قیامت کے دن اسے اس گروہ میں شامل فرما جو تیرے حبیب کی بشارت کے مطابق حساب کتاب کے بغیر بخشش پائے گا اور تیری رضا کا وارث بنے گا اور تو