تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 438 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 438

تاریخ احمدیت 438 جلد 21 دن رات کی کوشش کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کی حقیقت پر قائم کریں اور نہ صرف خود پاک ہوں بلکہ اپنے ماحول کو بھی پاک کریں اور امن اور محبت کے طریق پر دنیا کو اسلام کی روح کی طرف کھینچیں اور کھینچتے چلے جائیں۔اس وقت دنیا صداقت کی پیاس میں مری جاتی ہے۔آپ کے پاس خدا کے فضل سے وہ آسمانی پانی موجود ہے۔جس کا ہر چھینٹا اور ہر قطرہ زندگی بخش ہے۔دنیا ابھی تک اس آب حیات کو شناخت نہیں کرتی مگر آپ لوگ اس کی روح پر در صفات کا ذوق پاچکے ہیں۔پس دوستو اٹھو اور سستیوں کو چھوڑ واور نہ صرف خود ابدی زندگی اختیار کرو بلکہ دنیا کوبھی زندہ کرنے میں لگ جاؤ کہ اسی پر اسلام کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور چاہیے کہ احمد یہ جماعت کا ہر مرد اور ہر عورت اور ہر بچہ اور ہر بوڑھا اسلام کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن جائے اور اسلام کی خدمت میں اس جہادا کبر کا نمونہ پیش کرے جس کی ہمارے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور ہماری جماعت کے بانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے قول و فعل سے ہمیں تعلیم دی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اس مقدس مقام پر فائز کرے جس کے متعلق قرآن فرماتا ہے کہ منهم من قضى نحبه و منهم من ينتظر یا درکھو کہ یہ خاص خدمت کا زمانہ ہے پس بکوشید اے جواناں تابدیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا والسلام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے حج بدل خاکسار۔مرزا بشیر احمد ربوہ 17 مارچ 1963 ء 79¢ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب عرفان الہی اور عشق رسول کا چلتا پھرتا پیکر تھے اور آپ کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ارض حرم کیلئے محبت و شیفتگی کا عدیم المثال جذ بہ موجزن تھا۔اسی جذبہ کے پیش نظر آپ نے اس سال حکیم عبد اللطیف صاحب شاہد گوالمنڈی لاہور کو اپنی طرف سے حج بدل کا فریضہ ادا کرنے کیلئے بھجوایا۔محترم حکیم صاحب 28 مارچ 1962 ء کو ربوہ سے روانہ ہوئے اور حرمین شریفین کی زیارت کے بعد وسط جولائی 1962ء میں واپس پہنچے۔روانگی کے موقع پر حضرت صاحبزادہ 81